زارا نور عباس کی اپنی ٹیچر کیساتھ کتھک ڈانس کرنے کی کوشش

اداکارہ زارا نور عباس نےاپنی ٹیچر کے ساتھ کتھک ڈانس کرنے کی کوشش کی ہے جس پر مداح انہیں سراہ رہے ہیں باقاعدہ ڈانس کلاسز لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پنا آنٹی کے ساتھ کتھک ڈانس کرنے کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زارا نور عباس کی والدہ اور بھائی کیساتھ گانے کی وڈیو وائرل
سائرہ یوسف کی سیاسی مخالفت میں عفت عمر سے بدتمیزی
اداکارہ زارانور عباس نے اپنی پنا آنٹی کے مقابلے میں اپنی کم مائیگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی خوبصورتی کا تھوڑا سا بھی مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن اس لائیو میوزک کے دوران ان کی پرچھائی بننا ایک خواب تھا۔میری خوبصورت پنا آنٹی ، میری استاد اور میری ڈارلنگ۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پنا آنٹی الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ڈانس سکھارہی ہیں اور ہرکوئی داخلہ لے سکتا ہے۔زارانور عباس کے شوہر اسد صدیقی سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے زارا نور عباس کےرقص کو سراہتے ہوئے انہیں باقاعدہ کتھک ڈانس سیکھنے کامشورہ دیدیا۔









