بلاک بسٹر تیلگو فلم پشپا کے سیکوئل پشپا : دی روول کی عکس بندی کا آغاز

بھارت میں تیلگو سنیما کی بلاک بسٹر فلم پشپا:دی رائز کے بعد اس کے سیکوئل پشپا : دی روول  کی عکس بندی کا روایتی پوجا سے آغاز کردیا گیا ہے۔

پیر کو منعقدہ تقریب میں کی صدارت ڈائریکٹر سوکمار نے کی ، فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار الوارجن  نیویارک میں موجودگی کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے

راج کمار ہیرانی فلم پشپا کے ڈائریکٹر سوکمار کی صلاحیتوں کے معترف

اکشے کمار نے فلموں کی ناکامی کا ذمے دار خود کو قرار دیدیا

پشپا : دی روول میں الو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل مرکزی کردار ادا کریں گے۔  تیلگو سنیما میں پروڈیوسرز کی یونین کے ساتھ   یکجہتی کی علامت کے طور پرپشپا 2 کے فلم سازوں نے پہلے اس پروجیکٹ کو روک دیا تھا۔

 پروڈیوسر یونین نے فلم انڈسٹری کو درپیش مختلف چیلنجوں پر بات کرنے کے لیے تیلگو سنیما کی تمام شوٹنگز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس  ہڑتال کی کال تیلگو ریاستوں میں باکس آفس کی مسلسل  ناکامی  کے بعد دی گئی تھی جس  کے نتیجے  میں  اسٹیک ہولڈرز میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی۔

 نانی اور روی تیجا سمیت کئی بڑی ا سٹار فلموں کی غیرمتاثرکن کارکردگی، حکومت کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظرثانی اور اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کی مقبولیت نے فلم انڈسٹری کو ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانے اور بڑھتے ہوئے پروڈکشن اخراجات سے نمٹنے کے لیے فلم سازی کے نئے طریقہ کار  کے بارے میں سوچنے پرمجبور کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر