کینیڈین ہائی کمشنر کی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات، گانے بھی سنے

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی ہے۔
وینڈی گلمور نے ملاقات کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
متھیرا مغربی لباس میں تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے وعدے پر قائم
اداکار ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
کینیڈین ہائی کمشنر نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ عابدہ پروین صوفی موسیقی میں کیا مہارت رکھتی ہیں۔ ان سے گانا سننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے مزید لکھا کہ انہیں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں عابدہ پروین کا گانا توجھوم پسند ہے۔
#AbidaParveen – such mastery of #SufiMusic, and my privilege to be able to hear her sing! (And I loved @cokestudio’s “Tu Jhoom”! (https://t.co/X3z83Y4vWI) pic.twitter.com/HqcVfg2gVs
— Wendy Gilmour (@gilmour_wendy) August 25, 2022
واضح رہے کہ صوفی گلوکارہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں لوک گلوکارہ نصیبو لال کے ساتھ گیت تو جھوم گایا تھا جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 4کروڑ 21لاکھ 55ہزار سے زائد مرتبہ سنا اور دیکھا جاچکا ہے۔









