اداکارہ ماہم عامر کی شوہر اداکار فیضان شیخ کیلیے رومانوی پوسٹ
اداکارہ ماہم عامر اوراداکارہ فیضان شیخ کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوش مزاج جوڑوں میں شمار ہوتی ہے۔
پیشہ ورانہ زندگی میں بے پناہ مصروفیت کے باوجود میاں بیوی ایک دوسرے کیلیے وقت نکال ہی لیتے ہیں اور اکثر دونوں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملک کا بیڑاغرق کس نے کیا؟ اداکار علی سفینا نے بتادیا
ناصر خان جان نے سیلاب متاثرین کیلیے چندہ مہم شروع کردی
اداکارہ ماہم عامر نے گزشتہ روز اپنے شوہر فیضان شیخ کیساتھ رومانوی انداز میں ایک سیلفی لیکرانسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔ادکارہ نے تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ تم مجھے دل کی دھڑکن چھوڑنے پر مجبور کردیتے ہو۔تین یا چار۔
View this post on Instagram
فیضان شیخ نے کیپشن کیلیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیپشن نے مجھے”دھک دھک کرنے لگا “ کی یاد دلادی۔ جواب میں ماہم عامر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ” موراجیارا ڈرنے لگا؟“جس پر فیضان شیخ نے لکھا جی جی وہی۔
اداکار میاں بیوی کی تصویر پر شوبزسے تعلق رکھنے والے شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے پسندیدگی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔