بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اکشے کمار کو قانونی نوٹس کیوں بھیجا؟
بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار کو فلم رکھشہ بندھن کی ناکامی کے بعد نئی مشکل نے آگھیرا۔ بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اکشے کمار کی فلم رام سیتو کو قانونی نوٹس ارسال کرتے ہوئے اس پر رام سیتوکی داستان کو تباہ کرنے کاالزام عائد کردیا۔
اداکار اکشے کمار کو اپنی نئی فلم رام سیتو کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ فلم کورام سیتوکے موضوع کو غلط انداز میں پیش کرنے پر قانونی تنازع کا سامنا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اکشے کمار اور فلم کے پروڈیوسر کو قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ‘ہڈی’ میں خاتون کا کردار ادا کریں گے
نئی فلم ”کسی کا بھائی، کسی کی جان “ سے سلمان خان کی پہلی جھلک جاری
سبرامنیم سوامی نے اپنے ٹوئٹس کے حالیہ سلسلے میں لکھا کہ میری وکیل ستیا سبھروال ایڈووکیٹ نے ہرجانے کا نوٹس تیار کرلیا ہے۔ میں اکشے کمار اور کرما میڈیا کو رام سیتو کے مسئلے کواپنی نئی آنے والی فلم میں غلط انداز میں پیش کرنے پرہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیج رہا ہوں۔ بی جے پی رہنما نے ہرجانے کے نوٹس میں اکشے کمارسمیت 8 افراد کو فریق بنایا ہے۔
‘Ram Setu’: BJP Leader Subramanian Swamy Sends Legal Notice To Akshay Kumar, Makers; Here’s Why! pic.twitter.com/NL1cfVRCYm
— TIMES NOW (@TimesNow) August 28, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ ممبئی سنیما(یا ماں کے ساتھ گناہ) والوں کو جھوٹ بولنے یا غلط انداز میں پیش کرنے کی عادت ہے، اس لیے انہیں دانشورانہ املاک کے حقوق سکھانے کے لیے میں نے ستیہ سبھروال ایڈووکیٹ کے ذریعے اداکار اکشے کمار (بھاٹیہ) اور ان کے 8 دیگر افراد کو رام سیتو کی کہانی کو مسخ کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیا ہے اور ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سبرامنیم سوامی اداکار اکشے کمار کو کینیڈا کی شہریت رکھنے پر نشانہ بناچکے ہیں۔سبرامنیم سوامی نے گزشتہ ماہ اکشے کمار کو رام سیتو کا معاملہ غلط انداز میں پیش کرنے پر دھمکی دی تھی۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر اکشے کمار کینیڈین شہری ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے گرفتار کرکے کینیڈا ڈی پورٹ کردیا جائے۔اکشے کمار نے حال ہی میں پروگرام کافی ود کرن میں ناقدین کی جانب سے خود کو دیے گئے”کینیڈا کمار “ کے لقب پر بات کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ لوگ اکثر کینیڈا کے بارے میں لکھتے ہیں لیکن مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔
Mumbai cinema [or is it sin-e-ma] wallas have a bad habit of falsifying and misappropriation. Hence to teach them Intellectual Property Rights, I have through Satya Sabharwal Adv issued Legal Notice to Cine Actor Akshay Kumar(Bhatia) and his 8 others for distorting Ram Setu saga.
— Subramanian Swamy (@Swamy39) August 28, 2022
واضح رہے کہ رام سیتو اکشے کمار کی آنے والی بالی ووڈ فلم ہے جس کے ہدایت کار ابھیشک شرما ہیں۔ فلم میں جیکولین فرننڈس اور نصرت بھروچا بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔
اس فلم میں اکشے کمار اپنے فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ ماہر آثار قدیمہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ماہر آثار قدیمہ کے گر د گھومتی ہے جو اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا رام سیتو حقیقت تھا یا یہ گھڑی ہوئی داستان ہے۔
فلم کی عکس بندی رواں سال جنوری میں مکمل ہوچکی ہے۔فلم کا بیشتر حصہ ایودھیا اترپردیشن میں عکسبند کیا گیا ہے۔امکان ہے کہ یہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
”آدم کا پل“ یا”رام سیتو“پانی میں جونے سے بنی ایک گزرگاہ ہے جو بھارت اور سری لنکا کو ملاتی ہے، ہندومذہب میں اس پل کو خاص اہمیت حاصل ہے اور رامائن میں بھی اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ ہندو عقائد کے مطابق اس پل کو بھگوان راماونارا سینا نے تعمیر کیا تھا۔