ابراہیم کو بھنڈی کیسے کھلاؤں؟ حرا مانی کو نئی مشکل درپیش
دور جدید میں جدیدسے جدید تر سہولتوں کی فراوانی کے باجود ماؤں کو اپنے بچوں کو حوالے سے نت نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ممتا کی محبت سے سرشار اداکارہ حرا مانی بھی ان دنوں ایک ایسی ہی مشکل سے دوچار ہیں۔
اداکارہ اپنے بیٹے کو غذائیت اور توانائی سے بھرپور سبزی”بھنڈی“ کھلانا چاہتی ہیں مگران کے برخوردار کسی طورپر بھنڈی کھانے کیلیے تیار نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا میں ڈانس شوز کے ذریعے امداد جمع کرنے پر اداکارہ میرا کی تعریف
عمران خان کی ٹیلی تھون کیلیے پاکستانی فنکاروں کا بھرپور تعاون
اداکارہ حرامانی نے اپنی حالیہ انسٹاگرام وڈیو میں اسی مسئلے کا ذکر کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ابراہیم بھنڈی کھائے، وہ کیسے بھنڈی کھائے گا؟ اس میں آئرن ہوتا ہے، وٹامن کے ہوتا ہے،یہ بچوں کی صحت کیلیے کتنا ضروری ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایسے کیسے بھنڈی بناؤں کہ ابراہیم کھالے، کیونکہ اسے بھنڈی مزے کی نہیں لگتی، ایسا کوئی طریقہ ہونا چاہیے کیا کریں۔اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی میں میرا سب سے بڑا کردار ماں ہونا ہے اور تمام عظیم ماؤں کی طرح میرا سب سے بڑا چیلنج اپنے بیٹے کو کھانا کھلانا ہے۔ ابراہیم اور بھنڈی؟ کوئی تو ایسا طریقہ ہوگا کہ اسے بھنڈی اچھی لگ جائے؟
View this post on Instagram
اداکارہ حرا مانی کی اس مشکل کو حل کرنے کیلیے انسٹاگرام صارفین نے بھنڈی پکانے کے مختلف طریقوں کے انبار لگادیے۔ کسی نے بھنڈ ی کو گوشت کے ساتھ پکانے کا مشورہ دیا تو کسی نے قیمے کے ساتھ،ایک صارف نے بھنڈی کے ساتھ فرنچ فرائز ملانے کو کہا جبکہ ایک صارف نے تو بھنڈی کو”نیوٹیلا “ کےساتھ کھلانے کا مشورہ دیدیا۔
تاہم ایک صارف مشورہ دیا کہ بچےکو 3 دن بھوکا رکھیں، تیسرے دن کھالے گا اور اچھی بھی لگے گی،اداکارہ کو بھی یہ مشورہ بہت پسند آیا۔