بالی ووڈ کے 67 ویں فلم فیئر ایوارڈز کامیلہ او ٹی ٹی فلموں نے لوٹ لیا

شیرشاہ بہترین فلم قرار، میمی کیلیے کریتی سنن بہترین اداکارہ، فلم 83 کیلیے ارجن کپور بہترین اداکار قرار، کریٹکس چوائس کے بہترین اداکار و ادکارہ کا ایوارڈ وکی کوشل اور ودیا بالن کے نام رہا، سبھاش گئی کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے67 ویں فلم فیئر ایوارڈز کامیلہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی 3 فلموں شیرشاہ ، میمی اور سردار ادھم نے لوٹ لیا۔

67 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منگل کی شام ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام ستارے ایک چھت تلے جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اکشے کمار کو قانونی نوٹس کیوں بھیجا؟

ابراہیم کو بھنڈی کیسے کھلاؤں؟ حرا مانی کو نئی مشکل درپیش

فلم میمی میں جاندار اداکارہ کا مظاہرہ کرنے والی  اداکارہ کریتی سنن بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔

فلم 83 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر رنویر سنگھ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

اداکار وکی کوشل فلم سردار ادھم میں بہترین کارکردگی پربہترین اداکار کے” کریٹکس چوائس “  ایوارڈ کے حق دار قرار پائے جبکہ فلم شیرنی  میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر بہترین اداکارہ کا  ” کریٹکس چوائس “ایوارڈ اداکارہ ودیا بالن کے نام رہا ۔

فلم شیر شاہ کے ہدایت کار  وشنو وردھن بہترین ہدایت کار کاایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاپولر کیٹیگری میں  بہترین فلم کا ایوارڈ سدھارت ملوتھرا کی فلم شیر شاہ کے نام رہا جبکہ بہترین فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ وکی کوشل کی فلم سردار ادھم سنگھ لے اڑی۔

بہترین معاون اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ فلم میمی کیلیے پنکج ترپاٹھی اور سائی تمانکر کے نام رہا۔ بہترین کہانی کا ایوارڈ فلم  چندی گڑھ کرے عاشقی کیلیے ابھیشک کپور، سپراتک سین اور تشار پرنجیپ کے نام رہا۔

بہترین مکالموں کا ایوارڈ فلم سندیپ اور پنکی فرار کیلیے دیباکر بینر جی اور ورون گروور نے حاصل کیا جبکہ بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم سردار ادھم کیلیے شبھیندو بھٹاچاریا اور رتیش شاہ کے نام رہا۔

بیسٹ اوریجنل اسٹوری کا ایوارڈ چندی گڑھ کرے عاشقی نے حاصل کیا۔بہترین میوز ک البم کا اایوارڈفلم شیرشاہ کیلیے تنیشک باگچی، بی پراک، جانی جسلین رائل،جاوید محسن اور وکرم مونٹروز کے نام رہا۔ فلم 83 کے گانے لہرادو کیلیے  کوثرمنیر بہترین شاعری کے ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

فلم شیر شاہ کے گانے”من بھریا2.0 “کیلیے بی پراک کو بہترین بلے بیک سنگر(میل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فلم شیر شاہ ہی کے گانے”راتاں لمبیاں “ کیلیے اسیس کور کو بہترین  پلے بیک سنگر(فی میل) کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔فلم اترنگی رے کے گانے چھکا چھک کیلیے وجے گنگولی کو بہترین کوریوگرافر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں فلم ساز سبھاش گئی کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ تحاریر