کرس راک تھپڑ نہیں بھولے، آئندہ برس آسکر کی میزبانی سے انکار
کامیڈی شو کے دوران کرس نے آسکر کی دوبارہ میزبانی کو کرائم سین پر واپسی سے تشبیہ دے دی۔

رواں سال آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اداکار ول اسمتھ سے تھپڑ کھانے والے کامیڈین اور اداکار کرس راک نے اکیڈمی کی آئندہ برس آسکر 2023 کی میزبانی کی پیشکش ٹھکرادی۔
ایریزونا ریپبلک کے مطابق اتوار کو ایریزونا کے شہر فینکس میں ایریزونا فنانشل تھیٹر میں ایک کامیڈی شو کے دوران کرس نے آسکر کی دوبارہ میزبانی کو کرائم سین پر واپسی سے تشبیہ دے دی ۔
یہ بھی پڑھیے
آسکر کی تقریب میں اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا
اداکار ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز کے دروازے 10سال کیلیے بند
اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کی پیشکش پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 1995 میں چلنے والے او جے سمپسن کے مقدمہ قتل کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ آنجہانی نیکول براؤن سمپسن سے ریسٹورنٹ میں واپس جانے کا کہنے کے مترادف ہوگا جہاں اس کی والدہ نے اپنی موت کی رات اپنی عینک کا ایک جوڑا چھوڑا تھا۔
ول اسمتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرس راک نے کہا کہ وہ مجھ سے بڑا ہے۔ ریاست نیواڈا میرے اور ول اسمتھ کے درمیان لڑائی کی اجازت نہیں دے گی۔ کامیڈین نے اس سے قبل تھپڑ کھانے کے واقعے کے بعد سپر باؤل کے اشتہار کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔
Chris Rock made a joke about Will Smith’s wife, Jada being in "G.I. Jane” because of her bald head.
Will Smith went up to the stage, and slapped Chris Rock.pic.twitter.com/2BSVxERB6E
— LetsOTT Global (@LetsOTT) March 28, 2022
یادرہے کہ رواں سال آسکر تقریب کے دوران کرس راک نے اداکارول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کی طبی حالت سے لاعلمی کے باعث ان کے ہیئر اسٹائل کا مذاق اڑایا تھا۔
View this post on Instagram
ول اسمتھ اس مذاق کو لے کر آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے اسٹیج پر جاکر کرس راک کو منہ پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔بعد ازاں ول اسمتھ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی تاہم اکیڈمی نے ان پر آسکر ایوارڈ کے دروازے 10 سال کے لیے بند کردیے ہیں ۔