جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا قدم

جمائما نے اپنی نئی فلم ریلیز سے قبل بذریعہ نیلامی نجی طور پر دکھانے کیلیے پیش  کردی،سب زیادہ بولی لگانے والا 20 افراد کے ساتھ فلم دیکھ سکے گا، آمدنی سیلاب متاثرین پرخرچ کی جائے گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب میں گھرے پاکستانیوں کی امداد کیلیے قابل تعریف قدم اٹھایا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی نئی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی   بذریعہ نیلامی پرائیویٹ اسکریننگ کیلیے پیش کردی۔

سب سے زیادہ بولی لگانے والا شخص اپنے 20 دوستوں کے ساتھ فلم دیکھ سکے گا، حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جمائما کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کیساتھ تعاون کی اپیل

جمائما کی فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان

جمائما گولڈ اسمتھ  اپنی غیر ریلیز شدہ فلم”واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟“ کو نیلام کر رہی ہیں۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والے اور ان کے 20 دوستوں کو فلم کی پرائیویٹ اسکریننگ کا موقع ملے گا۔

جمائما گولڈ استمھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے ہم لندن میں   20فراد کیلیے اپنی فلم”واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ“ کی  پرائیویٹ اسکریننگ   کیلیے نیلامی کااہتمام کررہے ہیں۔ آپ سے وہاں ملاقات ہوگی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم  کی پرائیویٹ اسکریننگ کیلیے آن لائن نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 13 بولیاں لگائی جاچکی ہیں اورموجودہ بولی 20ہزار500 برطانوی پاؤنڈ  کی ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل جمائما گولڈ استمھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں 3کروڑ30لاکھ افراد  تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے۔ ایک ہزار سے  مارے گئے جبکیہ 2 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ۔

جمائما نے مزید لکھا کہ تھا کہ پاکستان  کاربن کے عالمی اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم پیدا کرتا ہے لیکن  یہ موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے ٹوئٹر صارفین سے پاکستان میں سرگرم مستند ترین رفاحی اداروں کے بارے میں پوچھا تھا جس کے بعد صارفین کی اکثریت نےانہیں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کا نام تجویز کیا تھابعدازاں جمائما خان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن کو امداد دینے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ تحاریر