دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈر پاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی

پاکستانی سیاست اور سماجی مسائل پر تبصروں  کے حوالے سے شہرت رکھنے والے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈرپاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی۔

 دیپک پروانی کراچی کےعلاقے  ناظم آباد میں واقع شہدائے حق  انڈرپاس کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار فیصل قریشی نے فراڈیوں کو بے نقاب کردیا

وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر


دیپک پروانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ   یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، کے ایم سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ناظم آباد انڈرپاس  ناقص مٹیریل کی انتہا ہے، انڈرپاس کے اندر روشنی ہے نہ سڑک، یہ ناقابل یقین ہے۔

یادر ہے کہ ناظم آباد انڈر پاس ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم طویل عرصے سے اس کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ انڈر پاس کے اندر روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر