اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اسٹیڈیم جاکر پاکستان بھارت کا میچ دیکھا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ اسٹیڈیم جاکر دیکھا۔
اداکارہ نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر وڈیوزاور تصاویر بھی بنائیں اور انسٹاگرام صارفین سے شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بھارت میچ کے اختتامی لمحات،ڈریسنگ روم کے جذباتی مناظر کی وڈیو وائرل
سیاسی و عسکری قیادت اور شوبز شخصیات کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیا دن تھا اور کیامیچ تھا،کیسا دن، کیا شاندار فتح ہے، اتنے مشکل وقت میں ہمارے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے پر ہمیں پوری کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئےشاندار میچ منعقد کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل اور دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا۔









