اداکارہ نرگس فخری نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی
”میرا دماغ مجھے ایک وقفہ لینے کو کہہ رہا تھا کیونکہ میں خوش نہیں تھی لیکن میں پھر بھی کام کررہی تھی کیونکہ ہر کوئی آپ کے پاس کام کرنے آتا ہے اور ہمارے پاس ہمیشہ دن بھی نہیں ہوتے،ادکارہ کا انٹرویو

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے طویل عرصے سے سنیما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کو گھن چکر میں پھنسنے یا چوہوں کی ریس میں حصہ لینے کے مترادف قرار دیدیا۔
نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری نے شوبز انڈسٹری سے دوری کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بلقیس بانو کے ملزمان کی رہائی پربہت شرمندہ اور دنگ ہوں، شبانہ اعظمی
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی برہمسترا بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم
انہوں نے کہا کہ” مجھے لگتا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے بالی ووڈ میں ایک ایسے شخص کے طور پر حیرت انگیز ڈیبیو کرنے کا موقع ملا جو سنیما کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔ میں کچھ نہیں جانتی تھی حالانکہ میری جڑیں وہیں سے ہیں لیکن میری پرورش اس کے ساتھ نہیں ہوئی۔ میں نے اتنے سالوں میں بہت محنت کی۔‘‘
انہوں نے کہاکہ” میرے خیال میں، میں تقریباً 7 سے 8 سال رہی اور میرے پاس واقعی اپنے لیے اتنا وقت نہیں تھا، اگر آپ انڈسٹری میں ہیں تو یہ کبھی ختم نہیں ہوتی اور اس طرح کہ پہلے آپ نظروں اور پھر دماغ سے اوجھل ہوتے ہیں ، یہ ایسے ہے جیسے آپ گھن چکر یا چوہوں کی دوڑ میں دوڑ رہے ہیں۔‘‘
نرگس فخری نے کہا”آپ کھڑے رہنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نیچے گرنا نہیں چاہتے لہٰذا آپ کو ملاقاتیں کرنی ہیں، آپ کو شوٹنگ کرنی ہے، آپ یہ کر رہے ہیں اور وہ کر رہے ہیں، یہ کبھی ختم نہیں ہونے والا جیسے آپ کو ایک دو دن کی چھٹی ملتی ہے اور بس۔ اور سچ پوچھیں تو، اس قسم کے کام اور دباؤ کے دوران آپ کردار میں ہوتے ہوئے بھی ذہنی دباؤ سے گزرہے ہوتے ہیں اور اپنی روح کو متاثر کررہے ہوتے ہیں۔“
#Exclusive | Nargis Fakhri (@NargisFakhri) made a dream debut in #Bollywood with Rockstar. But soon, she went missing in action. In an interaction with @News18Showsha, she talks about why she ran away from the big, bad world of showbiz.
Know more:https://t.co/M60F3AGFW1 pic.twitter.com/1T3i4kvKF2
— News18.com (@news18dotcom) September 3, 2022
نرگس فخری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو ایماندار ہونے کے لیے چند دنوں سے زیادہ وقفے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ اپنے آپ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور مجھے اس سب کی وجہ سے بہت زیادہ ذہنی اور جسمانی تناؤ تھا۔ مجھے بہت ساری جسمانی بیماریاں تھیں جو روزمرہ کی زندگی میں مداخلت کر رہی تھیں۔ ان مسائل کو نظر انداز کرنا اور کام جاری رکھنا مشکل تھا۔ ایک طرح سے، میرا جسم مجھے بتا رہا تھا کہ میں یہ نہیں کر سکتا اور وقفے کی تلاش میں تھا ۔“
انہوں نے کہا کہ”میرا دماغ مجھے ایک وقفہ لینے کو کہہ رہا تھا کیونکہ میں خوش نہیں تھی لیکن میں پھر بھی کام کررہی تھی کیونکہ ہر کوئی آپ کے پاس کام کرنے آتا ہے اور ہمارے پاس ہمیشہ دن بھی نہیں ہوتے کیونکہ ہمیں انڈسٹری میں مختلف قسم کے لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے اور تمام دن اور ہفتے زیادہ خوش نہیں ہوتے۔ میرا دماغ اور جسم منقطع تھے اور مجھے واقعی آرام کرنے کی ضرورت تھی۔“
انہوں نے کہا کہ ”اگر آپ کا خاندان اچھا ہے تو وہ آپ کی ہمت بڑھائیں گے اوردوبارہ توانا کریں گے ورنہ آپ ہوا میں معلق رہیں گے۔انہوں نےمشورہ دیا کہ ہر ایک کو اپنی زندگی میں کم ازکم ایک مرتبہ 10 دن کا وققہ لینا چاہیے اور اس تجربے کو آزمانہ چاہیے ۔“
انہوں نے کہا کہ”میں بھارت اس لیے واپس آرہی تھی کیونکہ میں اداکاری اور کام کو یاد کررہی تھی لیکن 10 دن کے وقفے کے بعد میں نے واپسی کا فیصلہ کیا تو بھارت میں کرونا وبا کےباعث لاک ڈاؤن لگ گیا اور میری واپسی 2 سال کے لیے التوا کا شکار ہوگئی۔“
انہوں نے لاک ڈاؤن کو اپنے لیے نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ” میں لاک ڈاؤن کے دوران بالکل بھی ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہوئی، اس عرصے کے دوران مجھے اپنی ذات، روحانیت اور قدرت کے قریب جانے کا موقع ملا، میں جنگلوں اور پہاڑوں پہ گئی، ہائی کنگ اور سائیکلنگ کی اور پوری طرح قدرت کے ساتھ تال میل کرتی رہی کیونکہ کسی کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا، حتیٰ کہ سڑکوں پر گاڑیاں بھی نہیں تھیں۔“









