اکشے کمار نے کپل شرما کو فلموں کی ناکامی کاذمے دار قرار دیدیا

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے معروف کامیڈی شوکے میزبان کپل شرما کو اپنی فلموں کی ناکامی کا ذمے دار قرار دیدیا۔
اکشے کمار کہتے ہیں یہ آدمی سب چیزوں پراتنی نظر لگاتا ہے کہ میری فلمیں ہی نہیں چل رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا میں گانے کے بعد پوسٹر بھی چوری کا نکلا
اداکارہ نرگس فخری نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی
بھارت کے نجی ٹیلی وژن چینل سونی پر معروف کپل شرما شو کے سیزن 3 کا 10 ستمبر سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ ہر ہفتے اور اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے نشر ہوگا۔
View this post on Instagram
سونی ٹی وی کے سوشل میڈیا پیجز پر شوکا نیا پروموجاری کیاگیا ہے جس میں شو کے کرداروں اور مہمانوں کا مختصر تعارف بھی شامل ہے۔پرومو میں ادکار اکشے کمار کو بھی اپنی نئی فلم کٹھ پتلی کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکارہ رکل پریت سنگھ کے ساتھ شو میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔
کپل شرما نے بالی ووڈ سپر اسٹار سے سوال کیا کہ آپ ہر سالگرہ پر ایک سال چھوٹے کیسے ہوجاتے ہیں؟ جس پر اکشے کمار نے جواب دیا کہ یہ آدمی سب چیزوں پر اتنی نظر لگاتاہے، میری فلموں اور پیسوں پر نظر لگادی،اب کوئی فلم ہی نہیں چل رہی۔اس بات کپل شرما،ارچنا سنگھ سمیت ہال میں موجود سبھی لوگ زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔









