وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ۔

ہدایت کار فیصل قریشی کی فلم کا پہلا ٹیزر 9 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

میاں محمد بخش کا کلام اور نوجوانوں کی دل سوز آواز، عابدہ پروین جھوم اٹھیں

بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا میں گانے کے بعد پوسٹر بھی چوری کا نکلا

فلم کے کرداروں  میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کے علاوہ اداکار فواد خان،میکال ذوالفقار،عائشہ عمر،جاوید شیخ، جان ریمبو،گوہر رشید،حنا دل پذیر، شایان خان،مانی،کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال،عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم  بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

فلم منی بیک گارنٹی  آئندہ برس 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔وسیم اکرم، شنیرااکرم،فواد خان،عائشہ عمر اور دیگر فنکاروں نے فلم کی پہلی جھلک اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر