کیا فلم ”رام سیتو “اکشے کمار کی ناکامیوں کے سفر کو بریک لگاپائے گی؟

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمارکے لیے 2022 بھیانک خواب ثابت ہوا ہے۔اس سال ان کی ایک کے بعد ایک لگاتار 3 فلمیں فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔تاہم فلمی پنڈتوں کو امید ہے کہ دیوالی پر ریلیز ہونے والی اکشے کمارکی رواں سال کی آخری فلم”رام سیتو“ ناکامی کے اس تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔
بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے 25 سال بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سپر اسٹار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے لیکن ان کے مداحوں، تجارتی ماہرین اور نمائش کنندگان کےعزائم بلند اور واضح ہیں کہ اکشے کمار کو اونچ نیچ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن کبھی شکست کا سامنا نہیں ہوا۔
View this post on Instagram
اپنی فلموں کے تسلسل کے باعث”ون مین انڈسٹری “کا لقب پانے والے اکشے کمار”دل تو پاگل ہے “ کے اپنے کردار کی طرح باکس آفس پر مسٹر ڈیپینڈ ایبل رہے ہیں۔ 2019 میں کرونا وبا سے پہلے اکشے کمار نے 4 متنوع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں ایک تاریخی فلم”کیسری “،بھارت کے مشن مارس پر مبنی”مشن منگل “، کامیڈی فلم”ہاؤس فل 4 “ اور”گڈ نیوز“شامل تھیں۔ ان کی چاروں فلموں کی مجموعی آمدنی 750کروڑ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اکشے کمار کو قانونی نوٹس کیوں بھیجا؟
اکشے کمار نے کپل شرما کو فلموں کی ناکامی کاذمے دار قرار دیدیا
لیکن 2022دیگر بالی ووڈ سپراسٹارز کی طرح اکشے کمار کیلیے بھی مایوس کن سال رہا ہے ۔ ان کی اب تک کی تینوں فلمیں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھویراج اور رکشا بندھن بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
ان کی تازہ ترین سنسنی خیز فلم کٹپٹلی کو سنیما کے بجائے براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے اور سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ اداکار فلموں کے موضوعات کے انتخاب بھی سنجیدگی سے نظر ثانی کا سوش رہے ہیں۔اداکار کی حالیہ فلم کٹھ پتلی کو بھی ملا جلا ردعمل ملا ہے۔
تجارتی تجزیہ کار اور فلم کے نمائش کنندہ اکشے راٹھی سپراسٹار پر سختی کرنا نہیں چاہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک کا سال اکشے کمار کیلیے ملا جلا رہا ہے لیکن ان کی دبنگ فلمیں باکس آفس کو چلاتی رہی ہیں۔وہ ایک ایسا اداکار ہے جس نے کم ازکم باقاعدگی سے باکس آفس کو فلمیں دی ہیں اور نمائش کنندگان کو کچھ پیسوں کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کو خوشی کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔
View this post on Instagram
ہندی فلم انڈسٹری کیلیے وقت کبھی بھی اتنا ناپائیدار نہیں رہا کیونکہ جنوبی ہندوستان کی زیادہ پرجوش فلموں کی وجہ سے ہندی فلم انڈسٹری کو فلم بینوں کو سنیما تک لانے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے،ایسے میں اکشے کمار کیلیے بھی مشکلات پیدا ہوئی ہیں جن کی کاکردگی ہمیشہ باکس آفس کے بدلتے ہوئے رجحانات سے لاتعلق رہی ہے۔
اگرچہ باکس آفس کی چکا چوند اس سال اکشے کمار سے دور رہی ہےلیکن ان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ دیوالی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم”رام سیتو“ کے ذریعے چیزوں کو اپنے حق میں کرسکیں۔ ایکشن ایڈونچر فلم سے 24اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے کی امید کی جارہی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار ماہر آثار قدیمہ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
اکشے راٹھی کا کہنا ہے کہ آگے بڑھتے ہوئے، ان کی خواہش ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار بعداز کرونا وبا کی ضروریات کے مطابق اپنے کام میں تبدیلی لائیں اور ناظرین کےاس بدلے ہوئے مزاج سے مطابقت پیدا کریں جو کرونا وبا کے دوران تیار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ”وہ ایک بہت تیز آدمی ہے، جو بازار کی حقیقتوں میں چپکا ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جس کےبعد وہ بلاک بسٹر فلمیں دینا شروع کردیگا۔“
View this post on Instagram
اکشے راٹھی کا خیال ہے کہ اکشے کمار کی فلم رام سیتو حالیہ تیلگو بلاک بسٹر کارتیکیا 2 کی طرح ایک کامیاب فلم بن سکتی ہے جس میں مرکزی کردار کو بھگوان کرشن کی کھوئی ہوئی پازیب کی تلاش کے سفر میں سرکرداں دکھایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رام سیتو کی ایک دلچسپ بنیاد ہے۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کارتیکیا 2 کے ساتھ نہ صرف تیلگو بلکہ ہندی میں بھی کیا ہوا تو یہ ظاہر ہوتاہے کہ اگر کسی فلم کی اخلاقیات سامعین کے ساتھ جڑ جا ئے تو وہ واقعی حیران کن ثابت ہوتی ہے۔
راٹھی نے کہا کہ رام سیتون کی ریلیز کیلیے دیوالی بہترین وقت ہے،لیکن اس کے باوجود فلم کی کامیابی دور حاضر کے مطابق اس کی خوبیوں پر منحصر ہے، اگر وہ خوبیاں جس کی ہم سب کررہے ہیں کہ وہ اس فلم میں ہیں تو رام سیتو اکشے کمارکی ناکامیوں کو کامیابی میں بدل دے گی۔









