میرے ہمسفر: ہالہ کے حمزہ کی ان دنوں کیا صورتحال ہے؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں ہالہ اور حمزہ کے کرداروں میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ڈرامے کی آخری سے پہلی قسط رواں ہفتے جمعرات کو نشر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامے میں حمزہ کی جو حالت ہے اس کے حوالے سے ایک مزاحیہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ہانیہ عامر قہقہے لگارہی ہیں جبکہ فرحان سعید دونوں ہاتھوں سے اپنا سر تھامے بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ادکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ان دنوں میرے ہم سفر کی تصویری جھلک۔ دراصل ڈرامے کی کہانی ان دنوں جس موڑ پر کھڑی ہے ، اس میں حمزہ (فرحان سعید) بالکل ویسی ہی صورتحال ہے جیسی ہانیہ عامر نے اس تصویر میں دکھائی ہے۔
ڈرامے میں ہالہ اور حمزہ جلد والدین بننے والے ہیں تاہم اپنوں اور بیگانوں کی پیدا کردہ کچھ غلط فہمیوں کے نتیجے میں دونوں کے درمیان کچھ دوریا ں ہیں اور حمزہ ان دوریوں ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب بہن کے خفیہ نکاح کی خبر آئندہ قسط میں اسکے سر بجلی بن کر گرنے والی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں فرحان سعید سر پکڑے بیٹھے ہیں۔









