اسکوئیڈ گیم کے لی جنگ جے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے
بتہرین ہدایت کار کا ایمی ایوارڈ بھی اسکوئیڈ گیم کے ہدایت کار ہانگ ڈانگ ہیوک نے حاصل کیا، یوفوریا کی اداکارہ زیندایا دوسری مرتبہ بتہرین اداکارہ کا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔
دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی انتہاؤں کو چھونے والےکورین کرائم، ایکشن ،ڈرامہ اسکوئیڈ گیمز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار لی جنگ ٹیلی وژن کی دنیاکا سب سے بڑا اعزاز بہترین اداکار کا ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے۔
بہترین ہدایت کار کا ایمی ایوارڈ بھی اسکوئیڈ گیم کے ہدایت کار ہانگ ڈانگ ہیوک نے حاصل کیا۔یوفوریا کی ادکارہ زیندایا کوبہترین مرکزی اداکارہ کے ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کرس راک تھپڑ نہیں بھولے، آئندہ برس آسکر کی میزبانی سے انکار
بالی ووڈ کے 67 ویں فلم فیئر ایوارڈز کامیلہ او ٹی ٹی فلموں نے لوٹ لیا
74ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب گزشتہ رات لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ایوارڈ تقریب میں ایچ بی او کا سکسیشن بہترین ڈرامہ قرار پایا۔
ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ٹیڈ لاسو کو بہترین مزاحیہ جبکہ دی وائٹ لوٹس کو بہترین محدود سیریز قرار دیا گیا۔ کورین کرائم ،ایکشن ، ڈرامہ اسکوئیڈ گیم نے 2 بڑے ایوارڈ حاصل کیے ۔ اسکوئیڈ گیم میں مرکزی کردار ادا رکرنے والے لی جنگ جے بہترین مرکزی اداکار قرار پائے جبکہ بہترین ہدایت کار کا ایمی ایوارڈ بھی اسکوئیڈ گیم کے ڈائریکٹر ہیونک ڈانگ ہیوک کے نام رہا۔
اس سے قبل ستمبرکو ہونے والے 74ویں کری ایٹو آرٹس پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ کی تقریب میں بھی اسکوئیڈ گیم نے گیسٹ ایوارڈ،ویژول افیکٹ ایوارڈ،اسٹنٹ پرفارمنس ایوارڈ اور آرٹ ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔
Congrats again to @SquidGame‘s Lee Jung-jae, who just won the #Emmy for Lead Actor in a Drama Series! 😍 🦑 #Emmys #Emmys2022 pic.twitter.com/uTh99opiFb
— Television Academy (@TelevisionAcad) September 13, 2022
اداکار نے ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر کہا کہ میں ایمیز، نیٹ فلکس، اور اسکویڈ گیم کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، میں اس خوشی کو اپنے دوستوں، خاندان، اور کوریا میں موجود قیمتی مداحوں کے ساتھ بانٹوں گا ۔
یوفوریا کی ادکارہ زیندایا کوبہترین مرکزی اداکارہ کے ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔زیندایا دوسری بار بہترین اداکارہ کا ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔
Two-time #Emmy winner @Zendaya!!! 😍 Congratulations on a second career win for Lead Actress in a Drama Series for @EuphoriaHBO! #Emmys2022 pic.twitter.com/O6FEKmFfbS
— Television Academy (@TelevisionAcad) September 13, 2022
کامیڈی میں ٹیڈ لاسو کے اداکار جیس سودیکیز کو لیڈ ایکٹر جبکہ ہاکس کی اداکارہ جین اسمارٹ کو بہترین لیڈ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا ہے۔ بہترین سپورٹنگ ایکٹر کی کیٹگری میں ڈراما سیریز کے میتھیو میکفادین،اوزارک کی جولیا گارنر، ٹیڈ لاسو کے بریڈ گولڈ سٹین اور ایبٹ ایلیمنٹری کی اداکارہ شرل لی رالف کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
It’s a win for the Greyhounds! Congratulations to @TedLasso (@AppleTVPlus), which wins the #Emmy for Outstanding Comedy Series for the second consecutive year! ⚽️ 🐾 #Emmys #Emmys2022 pic.twitter.com/ZKRtVpHcq7
— Television Academy (@TelevisionAcad) September 13, 2022
آؤٹ اسٹینڈنگ لمیٹڈ سیریز کی کیٹگری میں فتح کا سہرا دی وائٹ لوٹس کے سر سجا جبکہ اس کیٹگری میں مائیکل کیٹن نے بہترین اداکار اور اماندہ سیفرائیڈ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
Checking in to the #Emmy winners club. The White Lotus (@HBO/@HBOMax) snags the statuette for Outstanding Limited or Anthology Series or Movie! 🪷#Emmys #Emmys2022 pic.twitter.com/VbjnaieLC1
— Television Academy (@TelevisionAcad) September 13, 2022
لمیٹڈ سیریز کی کٹیگری میں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ دی وائٹ لوٹس کی مورے برٹلیٹ اور جنیفر کولیج کو ملا۔یاد رہے کہ یوفوریا کی اداکارہ زیندایا دوسری مرتبہ بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔