بھارتی صحافی نے غلطی سے علی ظفر کو رچا چڈھا کا ہونے والا شوہر بنادیا

بھارتی صحافی بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے بڑی غلطی کر بیٹھے اور علی فضل کی جگہ علی ظفر کا نام لکھ دیا۔

 بھارتی چینل کے نیوز ایڈیٹر پرشانت جین نے ٹوئٹر پر اداکار جوڑی کی شادی کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے اداکار علی فضل کی پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کو مینشن کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر نے پاکستان کا عالمی قرض معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کردی

اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ

 

اداکارہ رچا چڈھا بھارتی صحافی کی غلطی فوراً بھانپ گئیں اور ان کی اصلاح کرڈالی جس علی ظفر نے سکھ کا سانس لیا۔

 رچا چڈھا نے سینئر صحافی کے ٹوئٹ پر تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ علی ظفر پاکستانی گلوکار و اداکار ہیں جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں، غلطی کا احساس ہونے پر پرشانت جین نے فوری طور پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور نیا ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی غلطی سدھار دی۔

دوسری جانب پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے وضاحت کرنے پر رچا چڈھا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ فقرے اور گینگز آف واسع پور جیسی فلموں سے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ رچا چڈھا کی 10 سال سے اداکار علی فضل دوستی چل رہی ہے۔ فلم فقرے میں دونوں ایک ساتھ کام بھی کیا تھا۔

علی فضل کامیاب ترین ویب سیریز مرزا پور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ علی فضل اور رچا چڈھا آئندہ 6 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ جوڑی 2020 میں شادی کا ارادہ رکھتی تھی تاہم کرونا وبا کے باعث ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر