انوشے عباسی ہم اسٹائل ایوارڈز میں  نامزدگی پر خوشی سے نہال

اداکارہ انوشے عباسی کو ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں  بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کیلیے نامزد کردیاگیا ہے۔

اداکارہ  نے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے موصول ہونے  والا مراسلہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہےجس پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ

بھارتی صحافی نے غلطی سے علی ظفر کو رچا چڈھا کا ہونے والا شوہر بنادیا

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ آپ سے جلد ٹورنٹو میں ملاقات ہوگی۔ہم ٹی وی نیٹ ورک کے مراسلے  میں اداکارہ  کو ڈرامہ سیریل رقص بسمل کے کردار پر بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ٹورنٹو کینیڈا جانے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اداکارہ انوشے عباسی کی پوسٹ پر ان کی بہن اداکارہ جویریہ عباس،ژالے سرحدی،سعد قریشی، شان بیگ اور دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے جبکہ اداکار فرقان قریشی نے تشویشناک تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری دوست انوشے عباسی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،براہ مہربانی ان کیلیے دعا کریں۔

متعلقہ تحاریر