برہمسترا عالیہ بھٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی توہین ہے، بھارتی اخبار

عالیہ بھٹ کو کافی ودکر ن میں ایان مکھر جی کی مہنگے ترین بجٹ والی فلم سے زیادہ توجہ حاصل ہوتی ہے، انڈین ایکسپریس شائع مضمون میں اسسٹنٹ ایڈیٹر روہان ناہر کی رائے

بھارتی اخبار نے بالی ووڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا کو اداکارہ عالیہ بھٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی توہین قرار دیدیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے فلم میں عالیہ بھٹ کے کردار کو محدود کرنے پر فلمساز ایان مکھرجی کو شدید تنقید کا نشانہ بنیا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیے

انتہاپسندوں نے رنبیر اور عالیہ کو مندرجانے سے روک دیا

بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا میں گانے کے بعد پوسٹر بھی چوری کا نکلا

انڈین ایکسپریس میں شائع مضمون میں اخبار کے اسسٹنٹ ایڈیٹرروہان ناہر نے لکھا ہے کہ  عالیہ بھٹ کو کافی ودکر ن میں ایان مکھر جی کی مہنگے ترین بجٹ والی فلم سے زیادہ توجہ حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھاکہ اعلان کے 8 سال بعد ریلیز ہونے والی  فلم تھیٹر کا ایک خوفناک تجربہ ہے جو آپ کے کان کے پردوں اور آپ کی جینے کی خواہش کو تہس نہس کرنے کی پوری طاقت رکھتی ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ  یہ ایک طویل، غیر مربوط طور پر پلاٹ کی گئی فلم ہے جو معمول کے مطابق تمام واضح ذرائع   ،ہیری پوٹر، دی مارول سنیمیٹک یونیورس، اسٹار وار، یہاں تک کہ اواتار: دی لاسٹ ایئربینڈر  کا چربہ معلوم ہوتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ فلم ساز نے خود کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ کوئی بھی اس پر توجہ نہیں دے گا۔

وہ لکھتے ہیں کہ درحقیقت ہدایت کار آیان مکھرجی سامعین کے لیے اتنی کم عزت رکھتے ہیں (اور اپنی فلم پر اتنا کم اعتماد) کہ وہ فلم  کے ہرمنظرکو اس قدر قوت سے فلم بینوں کے ذہن مٰں انڈیلنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ جب آپ تھیٹر سے باہر نکل رہے ہوں تو حیرت زدہ ہوکر اپنے بارے میں  سنسکرت میں سوچ رہے ہوں۔

متعلقہ تحاریر