ایوشمان کھراناکا ڈریم گرل 2 کے ٹیزر میں بالی ووڈ کی ضعیف الاعتقادی پر طنز

اداکار ایوشمان کھرانا نے اپنی نئی فلم ڈریم گرل 2 کے ٹیزر میں بالی ووڈ کی ضعیف الاعتقادی پر طنز کرتے ہوئے فلموں کی کامیابی کیلیے کی جانے والی پوجا پاٹ کا مذاق اڑایا ہے۔
آیوشمان کھرانہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلپر فلم ڈریم گرل 2 کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم آئندہ سال 29 جون کو عید الفطفر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیاتھا، عامر خان کے بھائی فیصل خان کادعویٰ
رنویر سنگھ نے مقدمے کی وجہ بننے والی برہنہ تصویر کو جعلی قرار دیدیا
انہوں نے ٹیزر کے کیپشن میں لکھاکہ آپ کی ڈریم گرل پھر سے آ رہی ہے، ملیے پوجا سے 29 جون 2023 کو عید پرسنیما گھروں میں۔ٹیزر میں بلاک بسٹرفلم کی کاسٹ بھی ظاہر کی گئی ہے جس میں اننیا پانڈے، انو کپور، پریش راول، منوج جوشی، راجپال یادیو، وجے راز، سیما پاہوا، منجوت سنگھ، ابھیشیک بنرجی اور دیگر بھی شامل ہیں ۔
View this post on Instagram
ڈریم گرل 2 کے ٹیزر میں ایوشمان کھرانا کو سوچوں میں گم دکھایا گیا ہے، اس دوران ایک کردار آکر انہیں خیالوں سے نکالتا ہے اور کہتا ہے کہ” اپنے بالی ووڈ کو نظر لگ گئی۔ایوشمان کھرانا کہتے ہیں” ہاں بھئی!ڈی وی ڈی پر چلا رہا ہوں پھر بھی فلمیں نہیں چل رہیں، اس لیے پوجا کرنے متھورا آیا ہوں “۔
ڈریم گرل 2 ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی پیشکش ہے اور اس کا پس منظر ڈریم گرل سے بالکل مختلف ہوگا۔فلم کے پہلے حصے نے کافی زیادہ پسند کیا گیا تھا اور اسے ایوشمان کھرانا کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم قرار دیا جاتا ہے۔ ڈریم گرل میں ایک لڑکے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو کال سینٹر میں پوجا نامی لڑکی کی آواز اپنا کر زبردست مقبولیت حاصل کرتا ہے۔









