حمیرا سے بدتمیزی پر رؤف لالہ کو ”تماشا گھر“ سے نکالنے کامطالبہ

تم عورت کہلانے کے لائق نہیں ہو، رؤف لالہ کی حمیرا سے تلخ کلامی، شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی رؤف لالہ کی حمایت کرنے پر شدیدی تنقید کا سامنا

اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو تماشا گھر میں معروف کامیڈین رؤف لالہ کو اداکارہ حمیرا علی کے بے عزتی پر شدید تنقید کاسامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین رؤف لالہ کو تماشا گھر سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شو کے میزبان سینئر اداکار عدنان صدیقی کو بھی رؤف لالہ کی حمایت کامرتکب قرار دیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس اور ڈچ ریئلٹی شوبگ برادر کی طرز پر شروع کیے گئے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ریئلٹی شو”تماشا گھر “ کی حالیہ قسط میں شو کے وزیر   سینئر کامیڈین رؤف لالہ اور   فنکارہ حمیرا علی کے درمیان کھانا   نہ رکھنے پر گرما گرمی ہوگئی ۔

حمیرا  نے ناشتے کی میز پر رؤف لالہ سے اپنے لیے رات کا کھانا نہ رکھنے کا شکوہ کیا جس پر دونوں میں گرماگرمی ہوگئی۔اس موقع پر  رؤف لالہ نے حمیرا علی پرچیخنا چلانا شروع کردیا اور تُو تڑاک پر اتر آئے اور انہیں خوب بے عزتی کا نشانہ بنایا۔

ٖ

رؤف لالہ نے حمیرا علی کو کہا کہ وہ  عورت کہلائے جانے کے لائق بھی نہیں ہے اور ان کا کھانا بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کامیڈین کے ریمارکس کو سخت توہین آمیز قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر شو سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین نے شو کے میزبان عدنان صدیقی پر بھی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے رؤف لالہ کی حمایت کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گیلکسی لالی ووڈ کے معروف شو اماں ٹی وی اور میں کے میزبان مومن علی منشی اور اماں نے بھی جانبداری کامظاہرہ  کرتے ہوئے رؤف لالہ کی طرف داری کرنے پر عدنان صدیقی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ تحاریر