بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58برس کی عمر میں انتقال کرگئے
راجو شری واستو کو 10 اگست کو جم میں ایکسرسائز کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، 41 دن سے دہلی کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے

بھارت کے مشہور کامیڈین راجو شری واستو نئی دہلی میں 58برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کردی۔
راجو شری واستو کاانتقال بھارتی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجکر 20منٹ پر ہوا، وہ 41 دن سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دینے کاالزام
اریجیت سنگھ زمین سے جڑا صوفی انسان ہے،اسکے کام کرنا چاہتا ہوں، علی ظفر
بھارتی میڈیا کے مطابق راج شری واستو 10 اگست کو جم میں ایکسرسائز کے دوران دل میں تکلیف کے بعد گر پڑے تھے ۔ دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد راجو شری واستو ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھی۔
مرحوم کے بھائی دیپو شری واستو نے بتایا کہ ان کی صحت بہت سست روی سے بحال ہورہی تھی اور وہ مسلسل بیہوش تھے۔ راجو شری واستو 1980 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے تاہم انہیں شہرت 2005 میں ریئلٹی اسٹینڈ اپ کامیڈی شو گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے ملی۔
انہوں نے کئی ہندی فلموں میں معاون اداکار کے طور پر بھی کام کیا جن میں فلم میں نے پیار کیا، بازی گر،دی ری میک آف بمبئی ٹو گوا اور آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ شامل ہیں۔ انتقال سے قبل وہ فلم ڈیولپمنٹ کونسل اتر پردیشن کی صدارت کررہے تھے۔









