علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی ہارورڈ میں بھی گونج، طلبہ جھوم اٹھے
پسوڑی کی وڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 38کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے جبکہ 60 لاکھ افراد اس گانے کیلیے پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں

پاکستان میں موسیقی کے مقبول ترین پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے زیادہ مشہور اور مقبول گانے پسوڑی کی گونج امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی تک جاپہنچی۔
گلوکار علی سیٹھی کے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے کھچا کھچ بھرے آڈیٹیوریم میں مشہور زمانہ گیت گا کر شرکا کو اپنا دیوانہ بنالیا ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ شے گل کا تعلق کس مذہب سے ہے؟
بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل بھی” پسوڑی “کے عشق میں مبتلا
علی سیٹھی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ کنسرٹ میں پسوڑی پر پرفارمنس کی وڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔گلوکار نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ ہارورڈ میں پسوڑی، یار تم لوگ دیوانے ہو۔
View this post on Instagram
وڈیو میں ہارورڈکے طلبہ کو علی سیٹھی کے ساتھ دیوانہ وار پسوڑی گاتے اور اس پر جھومتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن کے سب سے زیادہ سنے اور پسند کیے جانے والے اس نغمے کو علی سیٹھی اور شے گل نے گایا تھا جبکہ اس گانے کی وڈیو میں سینئر کتھک ڈانسر شیما کرمانی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس گانے کی وڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 38کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھااور سنا جاچکا ہے جبکہ 60 لاکھ افراد اس گانے کیلیے پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔