سہیل احمد کی پہلی بھارتی پنجابی فلم کب ریلیز ہوگی؟

کامیڈی فلم کی عکس بندی امریکا میں کی گئی، فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، ٹریلر جاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل احمد عرف عزیزی پہلی مرتبہ بھارتی پنجابی  فلم”بابے بھنگڑا پاوندے نے“ میں پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کی عکس بندی امریکا میں کی گئی ہے۔ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ  کی پیشکش اس فلم کے ہدایت کار  امرجیت سنگھ سارون ہیں۔ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

آئما بیگ اور قیس احمد کا وضاحتی بیان ، سیکس اسکینڈل کی تردید سے گریز

اداکار فیروز خان نے طلاق کی تصدیق کردی،سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

 فلم مزاحیہ موضوع پر بنائی گئی ہے اور سہیل احمد مزاح میں اپنی مثال آپ ہیں۔ فلم کا ٹریلر 2 روز قبل یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا جسے اب تک 50 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

فلم  کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ ایک انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے کے بعد ایک باپ کو گود لینے اور اس کی موت کے بعد اپنا کاروبار کرنے کیلیے پیسہ کمانے کا  منصوبہ بناتے ہیں۔

سرگن مہتا، جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے، اپنے گاہکوں کی صحت کی حالت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہیں ۔ فلم میں  والد کا کردار سہیل احمد ادا کررہے ہیں ۔ وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائےجس میں 25 دن لگیں گے لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ انتقال کرنے کے بجائے سہیل احمد کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوجاتی ہے ۔

سہیل احمد آخری بار فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور ڈرامہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ میں نظر آئے تھے۔ اسے دوسرے نامور اداکاروں کے ساتھ پرفارم کرتے دیکھنا بہت پرجوش ہوگا۔

متعلقہ تحاریر