پاکستانی اداکاروں کا کینیڈا میں ہم ایوارڈ شو کے انعقاد کا بھرپور دفاع

ہم ایوارڈ کے کینیڈا میں ایوارڈ شو کے انعقاد پر پاکستانی عوام نے تنقید کی تو اداکاروں نے تقریب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بھولیں نہیں ہیں، شو کی 50 فیصد آمدنی متاثرین کو فراہم کی جائے گی

پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات نے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ہم ایوارڈ شو کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ہم ٹی وی کے کینیڈا میں ایوارڈ شو کی تقریب کے انعقاد کا اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان کی مشہور و معروف  شخصیات نے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ہم ایوارڈ شو کا بھرپور دفاع کیا  ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان بد ترین سیلاب کا شکار ہے جبکہ یہ  شو کیلئے کینیڈا جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بدترین سیلاب کےدوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کرنے پر شوبز انڈسٹری کو شدید تنقیدکا سامنا

پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملک میں تباہی جاری ہے جبکہ ہم ایوارڈز2022 کینیڈا میں منعقد ہونے کا اعلان پاکستانی عوام اورسوشل میڈیا صارفین شدیداضطراب ہوگئے ۔

پاکستانی عوام و سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ انجلینا جولی سے لے کر مفتی مینک تک تقریباً ہر مشہور اداکار اس وقت پاکستان میں ہے اور لوگوں کو عطیات دینے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

پاکستانی اداکاردوسرے منصوبے  میں مصروف ہیں جو کہ کینیڈا میں جاری  اور وہ لوگ  نیاگرا آبشار اور ملک کے دیگر مقامات پر تفریح ​​کر رہے ہیں۔

ہم ایوارڈ کے کینیڈا میں انعقاد پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکاروں کے عمل کو غیر سنجیدہ  قرار دیا  اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ہم ٹی وی ایوارڈز پر مسلسل تنقید کے بعد ہم انتظامیہ اور اداکاروں نے اپنے دفاع میں کہا کہ  شو سے حاصل ہونے والی 50 فیصد رقم  سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی ۔

ہم نیٹ ورک انتظامیہ کے مطابق  ایوارڈ شو کی تقریب کو سیلاب متاثرین  کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا پلیٹ فارم قرار دیا ۔

شو کے دفاع میں اداکارہ عشنا شاہ نے کہا کہ ایوارڈ تقریب پر تنقید بے جا ہے کہ کیونکہ تقریب سے حاصل کمائی  میں سے آدھی رقم سیلاب متاثرین کے لیے ہوگی۔

متعلقہ تحاریر