اداکارہ متھیرا نے جوش کنڈوم کے ایڈ میں انتہائی اہم معاشرتی پہلو اجاگر کردیا

ماڈل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج مہنگائی سے ہم سب کی چیخیں نکل رہی ہیں، بائیک پر بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے ، بوجھ کے نیچے ہم سب دبے چلے جارہے ہیں ، لیکن ہم نے احتیاط کے لیے کنڈوم کا استعمال نہیں کرنا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی میزبان اور ماڈل متھیرا اپنے بےباک انداز سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے "جوش کنڈوم” کے ایڈ میں ایک انتہائی اہم مسئلے کی جانب تمام پاکستانیوں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

 جوش کنڈوم کے ایڈ میں اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے انسانی جان ، وقت کی اہمیت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق سنجیدہ انداز میں تمام پاکستانیوں کو ایک پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

8واں ہم اسٹائل ایوارڈز گلیمر اور ستاروں کے جھرمٹ پر اختتام پذیر ہو گیا

خداداد صلاحیتوں کے مالک سنی قوال ، حکومتی مدد کے منتظر

وقت کی اہمیت کیا ہے ؟ یہ وہی وقت ہے جو آپ لوگ فضول قسم کے مسیجز کرکے ضائع کردیتے ہو۔ مختلف قسم کی خواتین کے پوسٹ پر فضول فضول قسم کے پیغامات شیئر کرکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Josh (@_josh_official)

جتنا وقت آپ کمنٹس کرکے اور سوچنے میں لگا دیتے ہیں اتنے دیر میں ایک خاتون ایک بچے کو جنم دے وقت اپنی جان دے دیتی ہے۔

صحت کی بنیادی سہولیات تو دستیاب ہی نہیں ہیں ، بس بچے پیدا کرتے جاؤ کرتے جاؤ اور کرتے جاؤ۔ چاہے مر ہی کیوں نہ جاؤ۔

معلوم ہے پاکستان کی آبادی آج کتنی ہے؟ میں بتاتا ہوں آپ کو پاکستان کی آج آبادی 22 کروڑ 98 لاکھ 17 ہزار 8 سو سے زائد ہے۔

اس کو بھی چھوڑیں ، یہ بتائیں 2030 میں پاکستان کی آبادی تقریباً کتنی ہو گی اگر اسی رفتار سے آبادی بڑھتی رہی۔ آپ چھوڑیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ 2030 میں پاکستان کی آبادی تقریباً 26 کروڑ 29 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہوگی۔

آج مہنگائی سے ہم سب کی چیخیں نکل رہی ہیں، بائیک پر بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے ، بوجھ کے نیچے ہم سب دبے چلے جارہے ہیں ، لیکن ہم نے احتیاط کے لیے کنڈوم استعمال نہیں کرنا۔

اگر آپ نے اپنا نہیں تو کم از کم اس خاتون کا تو سوچ لو ، جو تمہارا سوچتی ہے ، اس کی کوئی خواہش کوئی زندگی نہیں ہے ، دوسروں کو آپ لوگ گھور گھور کر دیکھتے ہو ، آج سے ذرا اپنے اندر بھی جھانکا شروع کردو۔ تھوڑا ہوش سے اور "جوش” سے کام لیں۔

متعلقہ تحاریر