عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ مووی کا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری

ہارٹ آف سٹون فلم نیٹ فلکس پر 2023 میں ریلیز کی جائے گی ، فلم میں گیل گیڈوٹ ، عالیہ بھٹ اور جیمی ڈورنن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

نیٹ فلکس نے سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ہارٹ آف سٹون کی پہلی جھلک جاری کردی ہے ، فلم میں گیل گیڈوٹ ، عالیہ بھٹ اور جیمی ڈورنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں  گے۔

نیٹ فلکس پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں فوٹیج کے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھرپور سین بصیرت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

ویڈیو ٹیزر کو Tudum: Netflix Global Fan Event پر شیئر کیا گیا تھا۔ پلیٹ فارم پر تقریباً 120 ٹائٹلز کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ازیکا ڈینیل کو چیئرمین تحریک انصاف کی فائنل کال کا انتظار

اداکارہ متھیرا نے جوش کنڈوم کے ایڈ میں انتہائی اہم معاشرتی پہلو اجاگر کردیا

ویڈیو کا آغاز وائس اوور کے ساتھ ہوتا ہے کہ "آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کے لیے خود کو سائن اپ کیا ہے – کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ نہیں۔ ہم جو کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے۔”

جاری ہونے والے ٹیزر میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو تاریک اور اداس سڑکوں، صحراؤں اور دھماکوں کے گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

"ہارٹ آف اسٹون کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا ہے۔ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے۔ فلم میں پیش آنے والے واقعات کو اس مہارت سے دکھایا گیا ہے کہ دیکھنے میں درد کو محسوس کرسکیں۔

گیل گیڈوٹ فلم میں ریچل اسٹون کا کردار ادا کررہے ہیں جو امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔ لیکن لوگ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جان پائیں گے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا جب وہ حاملہ تھی تو اس نے کئی ایکشن سین فلم بند کرائے تھے۔ تاہم ان کی ٹیم میرا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔

عالیہ  بھٹ نے بتایا کہ "یہ میرا پہلا ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا پہلا تجربہ تھا جبکہ میرے پاس کام کی کمی بھی نہیں تھی ، پھر بھی میں ایکشن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں حاملہ تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اتنا زیادہ سہولتیں دی کہ سب کچھ آسان ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر