پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

مومنہ مستحسن ٹائمز اسکوائر پر دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک حالات کے بارے میں اپنے آگاہی پیغام کے ساتھ نمودار ہوئی ہیں۔

لوگوں میں موسمیاتی تبدیل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن ، جنہوں نے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم Spotify کے لیے ’آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ مووی کا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری

اداکارہ متھیرا نے جوش کنڈوم کے ایڈ میں انتہائی اہم معاشرتی پہلو اجاگر کردیا

مومنہ مستحسن ٹائمز اسکوائر پر دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک حالات کے بارے میں اپنے آگاہی پیغام کے ساتھ نمودار ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپنی گلوکارہ اور موسیقی سے دنیا کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ آج اگر پاکستان سیلاب سے تباہ حال ہے تو کل یہ دنیا کے کسی بھی ملک ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں اسپاٹی فائی نے "اکوائل پاکستان” مہم کے لیے گلوکارہ عروج آفتاب کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا تھا اور انکی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی تھی۔

Pakistani singer Momina Mustahsan

دو مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کیا گیا تھا۔ اسپاٹی فائی نے گلوکارہ کو مارچ کے مہینے کےلیے بہترین فنکارہ کے طور دکھایا تھا۔

اسی طرح رواں سال مئی کے مہینے میں دنیا بھر میں موسیقی کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے EQUAL Pakistan پروگرام کی سفیر کے اعزاز سے نوازا تھا اور ان کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی تھی۔

Pakistani singer Momina Mustahsan

متعلقہ تحاریر