گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے ‘اکھیاں’ کی تاریخ بتا دی

انسٹاگرام پر جاری نئے گانے کے ٹیزر کو سوا تین لاکھ سے زائد مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ترین ایکٹر اور گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس بےانتہا پسند کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے بتایا ہے کہ ان کا نیا گانا "اکھیاں” 30 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

8واں ہم اسٹائل ایوارڈز گلیمر اور ستاروں کے جھرمٹ میں اختتام پذیر ہو گیا

کیا آر آر آر کے ڈائریکٹر ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

انسٹاگرام پر شیئر گئے ٹیزر کو ابھی صرف 24 گھنٹے گزرے ہیں اور اس ٹیزر کو تین لاکھ 24 ہزار سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

 

علی ظفر لکھتے ہیں کہ آپ میرے لنک کو سیف کرلیں تاکہ جیسے ہی گانا ریلیز ہو آپ اس کو دیکھنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہو جائیں۔

انسٹاگرام صارف افراء عالم نے لکھا ہے کہ "اکھیاں” کو دیکھنے کےلیے ہماری آنکھیں ترس گئیں تھیں ، بالآخر ہمارا انتظار ختم ہونے والا ہے ، مگر اب انتظار نہیں ہوپارہا۔

مریم نامی انسٹاگرام صارف نے لکھاہے کہ یہ بہت زیادہ جوش سے بھرپور ہوگا۔ یہ بہت زیادہ امیزنگ دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر