ماورا حسین کی 30 ویں سالگرہ میں کس اداکار نے خصوصی شرکت کی؟

شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرنے والی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین گزشتہ روز 30 برس کی  ہوگئیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی بہن عروہ حسین اور قریبی دوستوں کےساتھ سالگرہ منائی  جس میں ان کے انتہائی قریبی دوست   اداکار امیر گیلانی نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی نے بطور پروڈیوسر ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

بشریٰ انصاری کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی مذمت

اداکارہ ماورا حسین نے   اپنے یادگار دن کی تصاویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔اداکارہ تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ اب تک کے بہترین  شخص کے ساتھ سالگرہ کی بہترین شام۔ماورا حسین کی پوسٹ پربھی امیر گیلانی نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ جس کے جواب میں اداکارہ نے دل والا اموجی بناکر ان کاشکریہ اداکیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

اداکارہ ارمینا خان اور مدیحہ رضوی سمیت کئی شوبزشخصیات نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین  اور اداکار امیر گیلانی نے ہم ٹی وی کےڈرامہ سیریل ثبات میں  ایک دوسرے کے مدمقابل مرکزی کرداراداکیا تھا اور دونوں کی جوڑی کو ناظرین نے خاصہ پسند کیا تھا، اسی ڈرامے کے دوران  دونوں  کے درمیان دوستی بھی ہوگئی تھی اور اب لگتا یہی ہے کہ یہ دوستی جلد رشتے داری میں بدل جائے گی۔

متعلقہ تحاریر