پسوڑی نے علی سیٹھی کو ٹائم کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ دلوادی

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پسوڑی جیسا شہرہ آفاق گیت گانے والے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو امریکی  ٹائم میگزین  نے 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا۔

38 سالہ نوجوان نے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ایک فنکار کے بجائے ایک جدت پسند کے طور پر جگہ بنائی، جب کہ ٹائم میگزین کے آرٹیکل میں ان کے گانے”پسوڑی“ کا ذکر کیا گیا ہے  جو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سب سے زیادہ مشہور و مقبول گیت ہے ،جو آدھے سال بعد بھی چارٹ میں سرفہرست رہا۔

یہ بھی پڑھیے

علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی ہارورڈ میں بھی گونج، طلبہ جھوم اٹھے

پسوڑی سے مشہور ہونے والی گلوکارہ  شے گل  کا تعلق کس مذہب سے ہے؟


علی  سیٹھی نے  یہ اعزاز بخشنے پر انسٹاگرام  پر   اظہار تشکر کیا۔انہوں نے لکھاکہ 2022 کی ٹائم 100نیکسٹ لسٹ  میں شامل ہونے پر فخر ہے،وہ بھی گرو امیتاؤ گھوش کی تحریر کے ساتھ، عمر ندیم کی جانب سے لی گئی  پرانی دنیا کی تصویر  میں ،میں نے زن علی کا تیارہ کردہ لباس  پہنا ہوا ہوا ہے اور قبل از نوآبادیاتی ماضی کو پیار سے دیکھ رہا ہوں۔ علی سیٹھی کے والد  نجم سیٹھی نے بھی اپنے ٹوئٹرہینڈل پر ٹائم میگزین کا آرٹیکل شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)

 امریکی میگزین  میں امیتاؤ گھوش  نے اپنے مضمون میں لکھا کہ علی سیٹھی کا گانا پسوڑی یوٹیوب پر 40کروڑ  کے قریب ویوز کے ساتھ عالمی سنسنی بن چکا ہے۔ اس سے بھی زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود اس گانے کو پڑوسی ملک بھارت میں زبردست پیروکار ملے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ  سیٹھی کا عظیم تحفہ یہ ہے کہ وہ صنف، جنسیت اور تعلق کے تصورات کو چیلنج کرنے اور پھیلانے کے لیے علاقے کی موسیقی کی ایک قدیم شکل، کلاسیکی راگ کو استعمال کرنے کے قابل ہیں۔  پسوڑی  اس بات کا ایک عمدہ مظاہرہ ہے کہ فنکار کس طرح لطیف طریقوں سے ان پابندیوں کو ختم کر سکتے ہیں جو آمریت اور عدم برداشت کی نئی شکلوں کے ذریعے ان پر عائد کی جا رہی ہیں۔

علی کو ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں جگہ بنانے پردنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی،شرمین عبید چنائے،آمنہ الیاس، ابھے دیول اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے گلوکار کو مبارکباد دی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیٹھی نے جنوبی ایشیائی خطے سے ہندوستانی بزنس میگنیٹ آکاش امبانی کی فہرست میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ تحاریر