صدمے کی نوعیت شدید ہے، انجلینا جولی کے دورہ پاکستان کے بعد تاثرات

گزشتہ ہفتے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سفیر انجلینا جولی نے وطن واپسی کے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
انجلینا جولی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اپنے دورے اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایسی تباہی نہیں دیکھی، انجلینا جولی کا دنیا سے پاکستان کیلیے ڈومور کا مطالبہ
انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان پہنچ گئیں
انجلینا جولی نے لکھا کہ پچھلے ہفتے میں بین الاقوامی امدادی کمیٹی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ پاکستان میں تھی تاکہ شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا جا سکے جس سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا ہے،3کروڑ30لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 60 لاکھ سے زائد افراد کو ہنگامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ پاکستان اب بھی 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو موجودہ صورتحال کی وجہ سے بحفاظت واپس نہیں جا سکتے،جن تک میں پہنچ سکی وہ ابھی تک طالبان سے جان بچا کر بھاگنے کے صدمے کی کیفیت میں تھے اور اب وہ بھاگ کر جس ملک میں آئے ہیں وہ ہنگامی حالت میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدمے اورہماجہت صدمے کی شدید نوعیت ہے، براہ کرم جاننے کی کوشش کریں اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کی خبر رکھیں۔ آب و ہوا کی تباہی سے آگاہ رہیں جو ہم زیادہ باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومتوں کو یہ سمجھنے کے لیے دباؤ ڈالیں کہ منصفانہ تجارت کا فقدان، بڑھتے ہوئے اخراج اور تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی دنیا بھر میں لاکھوں خاندانوں کیلیے موت اور تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔









