اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کا "مولا جٹ”کا عمران خان سے موازنہ
پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اسکرپٹ لکنے والے ناصر ادیب نے مرکزی کردار یعنی مولا جٹ کا موازنہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کیا ہے ، اسکرپٹ رائٹر نے عمران خان کا موازنہ ’مولا جٹ‘ سے کیا جو ’پٹواری‘ اور ’زرداری‘ کے نظام کو چیلنج کر رہا ہے اور جمود کو توڑ رہا ہے
معروف اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب جنہوں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اسکرپٹ بھی لکھا ہے نے فلم کے مرکزی کردار یعنی مولا جٹ کا عمران خان سے موازنہ کیا۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب نے فلم کے مرکزی کردار یعنی مولا جٹ کا موازنہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ایڈوانس بکنگ کل شروع ہوگی
سماء ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران میزبان نے ناصر ادیب سے فلم کے ایک مشہور ڈائیلاگ کے حوالے سے سوال کیا جس میں ہیرو اپنے مخالفین کو للکار رہے تھے۔
پٹواری اور زرداری ایک سسٹم کا نام ہے اور میری فلم اسی سسٹم کے خلاف ہے، عمران خان اس سسٹم کے خلاف ہے جس کے خلاف میں نے مولا جٹ لکھی، ناصر ادیب pic.twitter.com/xozncYlMhF
— Ans Hafeez (@PakForeverIA) September 29, 2022
اس پر ادیب نے جواب دیا کہ انہوں نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا اسکرپٹ ملک کے جمود کے نظام کو چیلنج کرتے ہوئے لکھا ہے اور وہ جاگیردارانہ نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اسکرپٹ رائٹر نے عمران خان کا موازنہ ’مولا جٹ‘ سے کیا جو ’پٹواری‘ اور ’زرداری‘ کے نظام کو چیلنج کر رہا ہے اور جمود کو توڑ رہا ہے۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری والی لالی وڈ کی بڑے بجٹ کی پنجابی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔
فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ کا بالآخر اعلان کردیا گیا۔لالی وڈ کی سب سے بڑی پنجابی فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز سے قبل ہی کامیاب ہو چکی ہے۔
فلم کا ٹریلر اب تک کل 4.7 ملین ویوز کے ساتھ پاکستان میں آن لائن کسی بھی فلم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔