اداکارہ سجل علی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ سجل علی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربرہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتادی ۔
سجل علی کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم نے ملک کیلیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگادیااسی وجہ سے وہ ان کی حمایت کررہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر باصلاحیت ارشمان نعیم کیساتھ گانے کی تیاری میں مصروف
اداکارہ ریما 50 سال کی ہوگئیں،شوہر کیساتھ گولڈن جوبلی منائی
ادکارہ سجل علی نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی کی وڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا تمام مال ومتاع ہمارے لیے قربان کر دیا۔عمران خان آپ کے لیے محبت، عزت اور حمایت ۔
He Sacrificed His All The Worth For Us. Love, Respect & Support For You Imran Khan 🥺🖤 pic.twitter.com/g5rfEfksQk
— Sajal Ali (@IamsajalaIi) September 30, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کی پہلی برطانوی فلم”واٹس لووگوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“آئندہ سال 27 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سجل علی کی پہلی فلم کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے تحریر کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں فلم کا بین الاقوامی پریمیئر منعقد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ان کے اور عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان نے بھی شرکت کی تھی۔
Sajal is one of the finest #Pakistani actresses we have. I’m so glad to see her achieving so much & really hope she continues to achieve a whole lot more. #SajalAli #WhatsLoveGotToDoWithIt pic.twitter.com/HDwkYAo46i
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) September 11, 2022
تقریب کے موقع پر سجل علی کی قاسم اور سلمان کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ فلم واٹس لوو گوٹ ود اٹ ایک برطانوی-جنوبی ایشیائی رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں پاکستانی سپر اسٹار سجل علی کے ساتھ للی جیمز ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔









