عالیہ بھٹ ٹائم میگزین کا 100امپیکٹ ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلموں میں اپنی متاثر کن اداکاری کا جشن مناتے ہوئےاپنی ٹرافیز میں ایک اور اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ کو 25ستمبر کو ٹائم میگزین کی 100 متاثر کن لوگوں کی باوقار فہرست میں کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں زندگی کے مختلف شعبوں کے علمبرداروں،رہنماؤں،عالی دماغوں سے لے کر فنکاروں، اختراع کاروں کو جگہ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دی گارڈین نے عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کو عظیم ترین فلموں میں جگہ دیدی
عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ مووی کا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری
اداکارہ نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے ایوارڈ سے نوازنے پر میگزین کا شکریہ ادا کیا۔ عنقریب ماں بننے والی اداکارہ دھاتی کانسی رنگ کے چمکدار گاؤن میں فخر سے مسکرارہی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ کا بےبی بمپ بھی واضح نظرآرہا ہے۔
View this post on Instagram
گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور ڈارلنگز میں تنقیدی طور پر سراہے جانے والی پرفارمنس کی وجہ سے 2022عالیہ کا ایک کامیاب سال رہا ہے۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم برہمسترامیں اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوئی ہیں، یہ فلم رواں سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ایک رہی ہے۔
ان کی فلم برہمسترا، جس میں ان کے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کی گئی ہے، اس سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک رہی ہے ،وہ ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر تیلگو فلم آر آر آر کا بھی حصہ تھیں۔
عالیہ بھٹ رواں سال ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں ، ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف سٹون ہے جس میں وہ امریکی اسرائیلی اداکار گیل گیڈوٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔









