ویب سیریز”قاتل حسیناؤں کے نام “نے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈ جیت لیا
زی فائیو پر نشر ہونے والی سیریز میں ثروت گیلانی، صنعم سعید، سمیعہ ممتاز، مہربانو، عثمان خالد بٹ، احسن خان، سلیم معراج و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

زی فائیو پر نشر ہونے والی 7 سنگ دل حسیناؤں ثروت گیلانی،ایمان سلیمان، سمیعہ ممتاز، صنم سعید، فائزہ گیلانی،مہربانو اور بیورعناظفر کی کویب سیریز”قاتل حسیناؤں کے نام “ نے بہترین سنگل ڈرامہ کیٹیگری میں ایشین اکیڈمی کا تخلیقی ایوارڈ جیت لیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بڑے اعزاز کے لیے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈز کا شکریہ، ایک بڑی شاباش اور میری قاتل حسیناؤں کی شاندار ٹیم شیلجا کیجریوال، مینو گور، سمیعہ ممتاز، مہر بانو، سمیعہ انصاری، سرمد آفتاب جدران، احسن خان اور عثمان خالد بٹ کے لیے بہت ساری محبت ۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
”قاتل حسیناؤں کے نام“ کی برطانیہ میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئر
پاکستان میں فلمایا گیا ڈرامہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں نشر
اداکارہ صنم سعید نے نے اسی پوسٹ کو شیئر کیا اور بتایا کہ یہ ایوارڈ جیتنے کا ان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے،جنوبی ایشیا خواتین فنکار ہونے کے ناطےمتحرک، خطرہ مول لینے والے،دقیانوسیت سے پاک اور دلچسپ نئے مواد میں پرفارم کرنا بہت پرجوش ، انہوں نے تخلیق کاروں، ہدایت کاروں، مصنفین اور حسیناؤں کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
اداکارہ سمیعہ ممتاز نے ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قاتل حسیناؤں کے نام کی بڑی کامیاب،فریاد نبی نے خوبصورت کہانی لکھی، پوری محنتی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔

مہر بانو نے ایوارڈ جیتنے والوں کک فہرست شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شیلجا ہمیشہ اچھی خبر لیکر آتی ہیں۔

قاتل حسینوں کے نام، خواتین کی بے خوفی اور دھوکہ دہی کا بدلہ لینے کے ان کے عزم پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جب کہ اسے اندرون شہر کے ایک افسانوی پڑوس میں فلمایاگیا ہے ۔ محبت، عزائم، انتقام اور انقلاب کے موضوعات کو تلاش کرتی سیریز 7 خواتین کی کہانیوں کی تالیف ہے جولڑکر کنٹرول حاصل کرتی ہیں اور لفظ femme fatale کی نئی تعریف پیش کرتی ہیں۔یہ سیریز گزشتہ سال 10 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں عثمان خالد بٹ، احسن خان، شہریار منور اور سلیم معراج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔









