سابق گورنر عمران اسماعیل نے کپتان کی فائنل کال کیلیے نیا نغمہ تیار کرلیا

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی فائنل کال کیلیے نیا نغمہ تیار کرلیا جسے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

عمران اسماعیل نے نئےنغمے کا ٹیزر جاری کردیا    ہے۔ اس ترانے میں بھی گلوکار شاہ زمان اور جواد کاہلوں ان کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

متھیرا نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو پاکستان اصل چہرہ قرار دیدیا

فلمساز جامی آزاد کی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیکی مذمت

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئےترانے کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔

عمران اسماعیل نے کیپشن میں لکھا کہ خان صاحب کی فائنل کال کی تیاری پوری قوم کر رہی ہے، یہ نیا نغمہ ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ اس تحریک کا حصہ ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل  2018میں عمران اسماعیل نے شاہ زمان اور جواد کاہلوں کے ساتھ مل کر ایک نغمہ”روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے “جاری کیا تھا جسے مختلف یوٹیوب چینلز پر اب تک 2 کروڑ 30لاکھ سے زائد مرتبہ سناجاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر