جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی تہلکہ خیز آڈیو کی ٹرانسکرپٹ لیک ہوگئی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی تہلکہ خیز آڈیو کی ٹرانسکرپٹ لیک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی  آڈیوہے جسے جونی ڈیپ کی قانونی ٹیم نے چھپانے کی کوشش کی تھی۔سابقہ جوڑی کے درمیان ہونے والی طویل گفتگو کو ٹرانسکرپٹ کی شکل میں کمرہ عدالت میں نشر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

جونی ڈیپ کی اپنی خاتون وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں عروج پر

 گفتگو کے  آغاز میں جونی ڈیپ امبر ہرڈ سے کہتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے الگ ہونا ہوگا، چاہے دس گھنٹے کے لیے  ہوں یا پورے دن کے لیے، علیحدگی لازمی ہے اور پھر کوئی جسمانی تشدد بھی نہیں ہو سکے گا۔

جس پر امبر ہرڈ کہتی ہیں کہ میں جسمانی تشدد والی بات سے متفق ہوں  لیکن ایک دن یا رات کے لیے علیحدگی کا یہ مطلب تو نہیں کہ  آپ ہماری شادی سے چھٹی لے رہے ہیں؟

آڈیو میں ا مبر ہرڈ نے یہ بھی کہا کہ آپ میری مدد کریں، میں بھی آپ کی مدد کروں گی۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا۔اداکار جوڑی 2015 میں شادی کے بعد 2 سال بھی ساتھ نہیں رہ سکی،امبر ہرڈ نے 2016 میں جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔

 رواں برس  جون میں امریکی جیوری نے اداکارہ  کو اپنے سابق شوہر کیخلاف تشدد کے جھوٹے الزامات لگانے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جانی ڈیپ کو بھی ان کی سابقہ اہلیہ کے 3 میں سے ایک الزام میں قصور وار قرار دیتے ہوئے 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر