مہوش حیات اور شہزاد رائے کی لاکھوں زندگیاں بچانے والے اقدام کی تعریف

داکارہ مہوش حیات اور گلوکارو سماجی رہنما شہزاد رائے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاکھوں زندگیاں بچانے کا ذریعہ بننے والی واٹرفلٹر ڈیوائس کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔
دونوں فنکاروں نے لاکھوں سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانے کیلیے اس اقدام کی حمایت کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب کے دوران ایوارڈ شو: حدیقہ کا ناقدین کو تحمل سے جواب، ماہرہ کا سخت ردعمل
ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
اداکارہ مہوش حیات نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیلاب سے متاثر ین کی تکالیف کسی بھی طرح ختم نہیں ہوئی ہیں اور انہیں اب بھی ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔
This life saving product has saved over 300,000 lives affected by disasters and calamity. It provides a water purification solution at a most affordable cost. I request you all to support this initiative and help in saving lives (2/2).#pakistanfloods #drinkingwater #pakvitae
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 4, 2022
اداکارہ نے مزید لکھا کہ صاف پانی کی کمی کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں اور اس مسئلے کے پائیدار حل کی ضرورت ہے۔پاک وٹائے متاثرین کو پورٹیبل فلٹریشن فراہم کر رہا ہے۔زندگی بچانے والی اس پروڈکٹ نے آفات سے متاثرہ 3لاکھ سے زیادہ جانیں بچائی ہیں۔ یہ انتہائی سستی قیمت پر پانی صاف کرنے کا حل فراہم کرتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس اقدام کی حمایت کریں اور جان بچانے میں مدد کریں۔
دوسری جانب گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے مہوش حیات کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس حل کے بارے میں سنا ہے ، یہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ فضلے سے بھی پاک ہے۔
I’ve heard about this solution & its both sustainable and waste-free. Thank you for highlighting it, @MehwishHayat . @Pakvitae filters can offer clean drinking water to a family for a good two years.We all should support such initiatives #pakistanfloods #drinkingwater #pakvitae https://t.co/BOcf7BuG7Z
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) October 4, 2022
شہزاد رائے نے اس پروڈکٹ کو اجاگر کرنے پر مہوش حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک وٹائے فلٹرز ایک خاندان کو دو سال تک پینے کا صاف پانی فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم سب کو ایسے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔









