علی فضل اور ریچا چڈھا نے رجسٹریشن کے ڈھائی سال بعد شادی کرلی
جوڑے نے 2020 میں ہی شادی رجسٹرڈ کرالی تھی، کرونا وبا کے باعث تقریبات ملتوی ہوگئی تھیں ، شادی کی تقریبات دلی اور لکھنو میں منعقد ہوئیں، ممبئی میں ولیمے کی تقریب میں فلمی ستاروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
بالی ووڈ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بند ھ گئے۔شادی کی تقریبات دہلی اور لکھنو میں منعقد ہوئیں جس کے بعد جوڑے نے گزشتہ روز ممبئی میں ولیمے کا اہتمام کیا۔
تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی ڈھائی سال قبل 2020 میں ہی رجسٹرڈ کروالی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی صحافی نے غلطی سے علی ظفر کو رچا چڈھا کا ہونے والا شوہر بنادیا
کنگنا رناوت کی ٹوئٹ کے بعد ریچا چڈھا اپنی تعریفیں کرنے لگیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ دونوں اداکار ڈھائی سال قبل ہی قانونی طور پر شادی کرچکے ہیں۔ انہوں نے2020 میں اپنی شادی رجسٹر کروائی تھی۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ اداکاروں نے 29 ستمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈھائی برس قبل شادی کے بعد اب وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں باضابطہ طور پر منا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کچھ دن پہلے انسٹاگرام پر ریچا نے اپنی شادی کے بارے میں ایک آفیشل بیان شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دو سال پہلے ہم نے رسمی طور پر شادی کرلی تھی اور پھر کورونا آگیا تھا اور دوسروں کی طرح ہمارے بھی کئی منصوبے خراب ہوئے تاہم اب ہم اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اپنی خوشی منارہے ہیں۔
View this post on Instagram
جوڑی نے شادی کی تقریب میں ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے تیار کردہ بادامی اور سنہری رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ریچا چڈھا نےغرارا،کرتی اور کامدانی دوپٹہ زیب تن کیا جبکہ علی فضل نے اسی رنگ کی شیروانی پہنی ۔
View this post on Instagram
علی فضل نے شادی کے موقع پر اپنے دادا دادی کی شادی کے موقع پر لیے گئے تاریخی پوز کو بھی دہرانے کی کوشش کی۔
View this post on Instagram
علی فضل اور ریچا چڈھا کے ولیمے کی تقریب بائیکولا ممبئی کے گریٹ ایسٹرن ہوم میں منعقد ہوئی ۔
View this post on Instagram
اس موقع پر ریچا چڈھا نے انامیکا کھنہ کی تیار کردہ مغربی طرز کی فراک زیب تن کی جبکہ علی فضل نے کوشک ویلندرا کے تیار کردہ سوٹ کا انتخاب کیا۔
#HrithikRoshan and #SabaAzad are all smiles as they arrive at #RiAli‘s wedding reception 💕☺️
Drop a ❤️ for this beautiful couple 😍#Pinkvilla #RichaChadha #AliFazal #Bollywood pic.twitter.com/0Q6eUT0NvQ— Pinkvilla (@pinkvilla) October 4, 2022
#RiAli‘s wedding reception is all about love, style, and bling!⏬📸💯😍#Pinkvilla #RichaChadha #AliFazal #Bollywood #Patralekhaa #EshaGupta #ShwetaTripathiSharma #ChaitanyaSharma #PulkitSamrat #KritiKharbanda #VijayVarma #ManjotSingh #DiaMirza #KiranRao #ShriyaPilgaonkar pic.twitter.com/J75Er21AWh
— Pinkvilla (@pinkvilla) October 4, 2022
We are taken away by the stunning avatars of these celebrities that arrived at #RichaChadha & #AliFazal‘s wedding reception. Take a look ⏬📸🤩🔥#RiAli #taapseepannu #SanyaMalhotra #SwaraBhasker #DivyaDutta #KalkiKoechlin #Tabu #ManojBajpayee #Ashutoshrana #RenukaShahane pic.twitter.com/2lrtn9xQkN
— Pinkvilla (@pinkvilla) October 4, 2022
ولیمے کی تقریب میں ہریتک روشن،صبا آزاد، وکی کوشل،تاپسی پنو،تبو، سوارا بھاسکر،منوج باجپائی،کرن راؤاور دیا مرزا سمیت فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جوڑے نے میڈیا کے نمائندوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔