بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کل 80 ویں سالگرہ منائیں گے

  امیتابھ بچن کی80 ویں سالگرہ کے تحفے کے طور پر بھارتی فلم بین منگل کو صرف 80 روپے میں ان کی نئی فلم گڈ بائے دیکھ سکیں گے۔

لیجنڈری بالی ووڈ اداکار اورصلاحیتوں سے مالا مال امیتابھ بچن منگل کو 11 اکتوبر کو اپنی 80 ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔

امیتابھ بچن اپنی نئی فلم گڈ بائے میں  رشمیکا مندانا اور نینا گپتا کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، ان کی دوسری فلم اونچائی بھی اس سال 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ڈان 3 میں جلوہ گر ہونیوالےہیں؟

امیتابھ بچن کا مذاق اڑانے والوں کو پروقار انداز میں جواب

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق  امیتابھ بچن کی80 ویں سالگرہ کے تحفے کے طور پرناظرین صرف 80 روپے میں ان کی نئی فلم گڈ بائے دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  چونکہ فلم کے مرکزی کردار امیتابھ بچن منگل کو 80 سال کے ہو گئے ہیں، اس لیے فلم کے تخلیق کاروں کا خیال ہے کہ  اس دن 80 روپے میں ٹکٹ فروخت کرنا  اچھا فیصلہ ثابت ہوگا ۔  ملٹی پلیکس  تھیٹرز کے مالکان بھی اس تجویز سے متفق نظرآئے  ہیں اور 11اکتوبر کیلیے پیشگی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثنا  پی وی آر سینما گھروں میں” بچن بیک ٹو دی بگننگ“ کے نام سے ایک فلمی میلہ جاری ہے۔ اس کا اہتمام فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے 8 سے 11 اکتوبر تک 17 شہروں میں کیا ہے۔ اس فلم فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر امیتابھ بچن کی ڈان، کالا پتھر، کالیا، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی جیسی کلاسک فلمیں   بڑی اسکرین پر دکھائی جا رہی ہیں جبکہ 8، 9 اور 10 اکتوبر کے ٹکٹ150 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ 11 تاریخ کو ٹکٹ صرف 80روپے میں فروخت ہوں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by S (@shwetabachchan)

سالگرہ سے پہلے امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نے ایک بڑی تھرو بیک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بگ بی کو چھوٹی شویتا کو اپنی بانہوں میں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ تصویر میں باپ بیٹی کی جوڑی  نے  سفید لباس  پہنچ رکھا ہے۔

 انڈین ایکسپریس کے مطابق امیتابھ بچن کا فلموں میں آنا اس لیے اہم ہے کہ واحد امیتابھ بچن ہیں جو اس ہفتے 80 سال کے ہو گئے ہیں، اب بھی کام پر ہیں، وہ اب بھی ایک ٹاپ اسٹار ہیں۔ان کی  فلمیں باقاعدگی سے ریلیز ہورہی ہیں، یہ بالکل واضح ہے کہ ان کا ہمیں کسی بھی وقت جلد الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بچن اب بھی بگ بی ہیں اور اتنے ہی مصروف ہیں جتنے کہ ان کے چھوٹے ساتھی فنکار مصروف ہیں۔ان کے ہم عصر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں یا وفات پا چکے ہیں۔ ان کا طویل عرصے سے چلنے والا ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی اپنے 14ویں سیزن میں ہے۔ اس کےعلاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات، عوامی خدمات اور نجی کمپنیوں کی نشریات  میں بھی وہ  اکثر نظر آتے ہیں ، ان  کا سوشل میڈیا ان کے کاموں سے بھرا پڑا ہے، اس عمر میں جب زیادہ تر لوگ اپنے جوتے لٹکا چکے ہیں، امیتابھ بچن انتھک اور نہ رکنے والے ہیں۔

اپنی آخری  فلم برہمسترا میں، وہ رگھو دی گرو تھے، ان طاقتور ہتھیاروں میں سے ایک جسے فلم کی افسانوی کائنات نے برائی کے خلاف اچھائی کی لڑائی میں وضع کیا۔ یہ شاید 2022 میں ہوا ہو گا لیکن ہندی سنیما میں آنے کے بعد سے جو لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بہترین کام کے ذریعے برے لوگوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر