عدنان صدیقی نے بانسری پر مشہور بھارتی گانے کی دھن بجادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی  خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ وہ اچھے اداکار اور فلمساز ہونے کے ساتھ بانسری بھی اچھی بجالیتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں بالی ووڈ سپر اسٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم براہمسترا کے مشہور ترین گیت  کی دھن بانسری پر بجائی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برہمسترا عالیہ بھٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی توہین ہے، بھارتی اخبار

بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا میں گانے کے بعد پوسٹر بھی چوری کا نکلا

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بانسری پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا کے مشہور ترین کی گیت”کیسریا“ کی دھن بجانے کی وڈیو شیئر کی ہے جسے 24 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

سینئر اداکار نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  کل کے مصروف دن کے بعدتنے ہوئے اعصاب کو پرسکون کرنے کے لیے لوگوں کے گمان کے برخلاف کسی پر لفظی گولہ باری کرنے کے بجائے صرف بجائی۔

یاد رہے کہ عدنان صدیقی اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمسازی کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور بطور فلم ساز ان کی پہلی فلم دم مستم خاصی کامیاب رہی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور اداکارہ امر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان دنون عدنان صدیقی ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز کے ساتھ عظیم مسلمان سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اور ترکی کی پہلی مشترکہ ٹیلی وژن سیریز کی تیاری میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر