کیا سگریٹ نوشی تولیدی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے؟مریم نفیس نے خبردار کردیا

 یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی جیب پر بوجھ بننے کے ساتھ ساتھ منہ،گلے ،پھیپھڑے اور دیگر نوعیت کے سرطان کا سبب بنتی ہے لیکن اداکارہ مریم نفیس نے سگریٹ نوشی کے حوالے سے ایک نیا انتباہ بھی شیئر کیا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے سگریٹ معروف بین الاقوامی برانڈ کے ڈبے کی ایک تصویر شیئرکی ہے جس پر سگریٹ نوشی کے ایک نئے نقصان سے خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان صدیقی نے بانسری پر مشہور بھارتی گانے کی دھن بجادی

علی ظفر کی چکن کڑاہی بنانے کی دوسری کوشش صارفین کو پسند آگئی

مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ سگریٹ کی معروف بین الاقوامی برانڈ ڈن ہل کے غیرملکی ڈبیہ پر درج انتباہ میں لکھا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی اسپرم کو نقصان پہنچاسکتی ہے اور شرح پیدائش کو متاثر کرسکتی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے  اپنی پوسٹ پر تبصرے میں زبان چڑانے والا اموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ شاید اب کچھ فرق پڑے۔

ایک صارف نے اداکارہ کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ میرے ایک جاننے والے کہتے ہیں انہوں نے 10 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی تھی آج ان کے 10 بچے( 4بیٹیاں،6 بیٹے) ہیں، لگتا ہے ککھ فرق نہیں پڑتا۔

ایک اور صارف نے بھی لکھاکہ میرے خاندان میں ایک چین اسموکر ہیں اور ان کے 10 بچے ہیں جبکہ ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ سگریٹ نوشی خاندانی منصوبہ بندی اور شرح پیدائش کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے

متعلقہ تحاریر