اے آر وائے کا کرکٹ اسٹار پر مشتمل انوکھا گیم شو دی الٹیمیٹ مقابلہ کب آن ایئر ہوگا؟

پاکستان کے معروف میڈیا گروپ اے آر وائے  ڈیجیٹل کا نیا گیم شو دی الٹیمیٹ مقابلہ 15 اکتوبر سے نشر کیا جائے گاجس میں شوبز ستارے اور کرکٹ اسٹار شریک ہونگے، شو کی میزبانی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی  شیعب ملک کریں گے

پاکستان کا معروف میڈیا گروپ اے آر وائے ڈیجیٹل اپنا نیا گیم شو دی الٹیمیٹ مقابلہ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ گیم شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری اوراسپورٹس کمیونٹی  کے بڑے نام شریک ہونگے ۔

اے آر وائے ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک نیا گیم شو دی الٹیمیٹ 15 اکتوبر سے شروع کرنے جارہا ہے جس میں پاکستانی شوبز اور کرکٹ اسٹار شریک ہونگے  جبکہ پروگرام کے میزبان شعیب ملک ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

اے آر وائے چینل پر گھر جیتنے والا شہری5سال بعد بھی انعام نہ ملنے پر عدالت پہنچ گیا

گیم شو میں مختلف آزمائشیں پیش کی جائے گی جن سے مشہور شخصیات کو سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑے گا ۔گیم شو فوکٹ، تھائی لینڈ میں فلمایا گیا ہے ۔

 گیم شو میں کئی مشہور شخصیات اور کرکٹ ستارے شامل ہیں جن کی ملک میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ کئی مشہور شخصیات اور ستاروں نے شو کے لیے جوش بڑھانے کے لیے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

گیم شو کے میزبان اسٹا کرکٹر شعیب ملک ہیں جبکہ شو میں اعظم خان،فرح بٹ،فائزہ خان، مریم نفیس، نصرت ہدایت اللہ، مہرونسہ اقبال، نیہا خان، سحر افضل، عماد وسیم، سعید اجمل، کامران اکمل، فواد عالم، ہارون شاہد،حماد فاروقی شامل ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کا دی الٹیمیٹ مقابلہ 15 اکتوبر بروز ہفتہ کو نشرکیا جائے گا۔ گیم شوکے ٹیزر سے پروڈکشن اعلیٰ معیار کی نظر آتی ہے اور دی الٹیمیٹ مقبلہ غالباً ایک بڑی ہٹ ثابت ہوگا۔

متعلقہ تحاریر