دی لیجنڈ آف مولاجٹ آج ریلیز ہوگی، پریمیئر میں حمزہ عباسی کی عدم شرکت
پاکستان کی سب سے بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ فلم بینوں کے صبر کا طویل امتحان لینے کے بعد آج ملک بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کا رنگا رنگ پریمیئر گزشتہ روز لاہو رمیں منعقد ہوا جس میں فواد خان اور ماہرہ خان سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی تاہم فلم میں نوری نتھ کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ عباسی پریمیئر میں شریک نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر نے پذیرائی کا نیا ریکارڈ بناڈالا
اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کا "مولا جٹ”کا عمران خان سے موازنہ
فلم کی ہیروئن اداکارہ ماہرہ خان نے گلابی رنگ کا چمکتا دمکتا اسکرٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔
View this post on Instagram
فلم میں مولا جٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فواد خان نے قومی لباس شلوار قمیص پر کوٹ زیب تن کیا۔اس موقع پر اہلیہ بھی فواد خان کے ہمراہ تھیں۔
View this post on Instagram
فلم میں منفی کردار ادا کرنے والی ادکارہ حمیمہ ملک نے سفید فراک زیب تن کی جبکہ گوہر رشید سوٹ میں ملبوس ہوکر شریک ہوئے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
البتہ فلم میں معاون اداکارکا کردار ادا کرنے والے فارس شفیع نے سیاہ رنگ کاروایتی پنجابی لباس دھوتی کرتا پہن کر تقریب میں شرکت کی جبکہ انہوں نے گلے میں سیاہ رنگ کا نیکلس بھی پہن رکھا تھا۔
View this post on Instagram
فلم میں نوری نت کا مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے پریمیئر میں شریک نہیں ہوسکے۔حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تیز بخار کے باعث آج رات پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکوں گا لیکن سب کیلیے میری نیک تمنائیں اور دی لیجنڈ آف مولاجٹ کل آرہی ہے۔
Down with high grade fever – wont be able to make it to the premiere tonight but my best wishes to everyone and #TheLegendOfMaulaJatt is out tomorrow! ❤️👍 pic.twitter.com/oqp5I7Lpj4
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 12, 2022
واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پنجابی زبان کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس کے ہدایت کار اور کہانی کار بلال لاشاری ہیں اور اسے انسائیکلو میڈیا پروڈکشن کے بینر تلے عمارہ حکمت نے تیار کیا ہے۔ فلم کے مکالمے سینئر اسکرین رائٹر ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں، یہ فلم 1979 کی کلٹ کلاسک مولا جٹ کا ریمیک ہے۔
یاد رہے کہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ اس فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا تاہم عالمی کرونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔