ماہرہ خان کی ’تنکے کا سہارا‘ میں ہارون شاہد کی اداکاری کی تعریف

اداکارہ ماہرہ خان نے اے آر وائی انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونےوالے ڈراما سیریل تنکے کا سہارا میں اداکار ہارون شاہد کی اداکاری کی تعریف کردی۔

ڈراما سیریل ’تنکے کا سہارا‘ میں ہارون شاہداداکارہ سونیا حسین کے نکھٹو شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ آج ریلیز ہوگی، پریمیئر میں حمزہ عباسی کی عدم شرکت

بھارتی فلمساز میرے ساتھ کام کرنے کے نتائج سے خوفزدہ ہوں گے، فواد خان

اداکار ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈرامے کی حالیہ قسط کا ایک کلپ شیئر کیا تھا جس میں  ہارون شاہد اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے بے نیازی سے ناشتہ کررہے ہوتے ہیں اور سونیا حسین  دکھی اندازمیں مخاطب کرتے ہوئے انہیں کہتی ہیں کہ سب گھر والے آپ کی بے عزتی کرتے ہیں تو مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔

ہارون شاہد بے فکری سے نوالہ چباتے ہوئے کہتے ہیں”ارے بچپن سے چلتا آرہا ہے میرے ساتھ، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ یہ بدلیں گے، اور ایک بات بتادوں کہ بے عزتی اور گرمی جتنی زیادہ محسوس کروگی، اتنی زیادہ لگے گی“۔

ہارون شاہد نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”میرے نئے ڈراما سیریل’تنکے کا سہارا‘ سے حکمت بھرے الفاظ “۔

نئی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے ہارون شاہ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہارون! خود کو دیکھو، تم کتنی دور آگئے ہو۔تمہاری اداکاری دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ماشااللہ۔

ہارون شاہد نے ماہرہ کے تبصرے کےجواب لکھاکہ”چاہے موسیقی ہو یا اداکاری ، ہمیشہ میری حمایت کرنے پرتمہارا شکریہ۔مولاجٹ کیلیے نیک خواہشات،فلم دیکھ کر تفصیلی  وائس نوٹ بھیجوں  گا۔ “

متعلقہ تحاریر