جویریہ عباسی اور سلیم معراج کے ترکی میں سیر سپاٹے ،کچھ نیا کرنیکا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  باصلاحیت اداکارہ جویریہ عباسی ان دنوں  ترکی میں  ورسٹائل اداکار سلیم معراج   کے ساتھ ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سلیم معراج کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن دونوں فنکاروں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ترکی میں سیر تفریح کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کی ’تنکے کا سہارا‘ میں ہارون شاہد کی اداکاری کی تعریف

دی لیجنڈ آف مولاجٹ آج ریلیز ہوگی، پریمیئر میں حمزہ عباسی کی عدم شرکت

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں  دونوں فنکاروں نے ٹریک سوٹ پہن رکھے ہیں جبکہ ایک تصویر میں سلیم معراج کے ہاتھ موبائل فون اور پاسپورٹ ہے جبکہ اداکارہ سوٹ کیس پکڑی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ پاکستان کے بہترین فنکاروں میں سے ایک سلیم معراج کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں اور جلد کچھ نیا آرہا ہے۔

جویریہ عباسی کی چھوٹی بہن انوشے عباسی نے پوسٹ پر تبصرے میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ اف میرے خدا، میں اس پوسٹ کا انتظار کررہی تھی، جویریہ عباسی اور سلیم معراج نے خوب مزے کیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی اداکار شمعون عباسی کی سابقہ اہلیہ ہیں. جویریہ عباسی نے 2007 میں جن سے ان کی ایک بیٹی اداکارہ انزیلہ بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار شمعون عباسی کی گزشتہ دنوں اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر