ساجد خان کو پھر سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا، راکھی ساونت حمایت میں کھڑی ہوگئیں
دہلی کمیشن فار ویمن کی چیف سواتی مالیوال نے کہا کہ بھارتی یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹر کو خط لکھ کر ساجد خان کو بگ باس 16سے نکالا جائے کیونکہ اس شخص پر خواتین سے جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات ہیں جبکہ بالی وڈ اداکارہ نے مندانہ کریمی نے ساجد خان کی بگ باس 16 میں شرکت کے بعد احتجاجاًشوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے
معروف بالی وڈ پروڈیوسر اور کوریو گرافر ساجد خان ایک مرتبہ پھر سے ہراسانی کے الزامات کی زد میں آگئے ہیں۔ بھارتی یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹر سے ساجد خان کو بگ باس 16 سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق دہلی کمیشن فار ویمن کی چیف سواتی مالیوال نے بھارتی یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ کے وزیر انو راگ ٹھاکر سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس 16 سے فارغ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی فنکاروں کی تصاویر وائرل
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سواتی مالیوال نے کہا کہ ساجد خان پر دس خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے اور اب ایسے شخص کو بگ باس کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔
साजिद खान के ख़िलाफ़ 10 महिलाओं ने #MeToo मूव्मेंट के दौरान यौन शोषण के आरोप लगाए थे। ये सभी कम्प्लेंट साजिद की घिनौनी मानसिकता दिखाती है। अब ऐसे आदमी को Bigg Boss में जगह दी गयी है जो कि पूरी तरह ग़लत है। मैंने @ianuragthakur जी को पत्र लिखा है की साजिद खान को इस शो से हटवाएँ! pic.twitter.com/4ao9elyvkk
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) October 10, 2022
دہلی کمیشن فار ویمن کی چیف سواتی مالیوال نے کہا کہ بھارتی یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹر کو خط لکھ کر ساجد خان کو بگ باس 16سے نکالا جائے کیونکہ اس شخص پر خواتین سے جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات ہیں۔
ساجد خان کے بگ باس 16 میں شرکت کے بعد بالی وڈ اداکارہ نے مندانہ کریمی نے احتجاجاًشوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔کریمی نے ساجد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فلم سائن کرنے کے لیے بیہودہ شرائط عائد کیں تھیں۔
دوسری طرف راکھی ساونت نے ساجد خان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انکے ہمراہ کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مندانہ کریمی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صرف فلم میں کام نہ ملنے کی وجہ سے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان بچگانہ ہے
یاد رہے کہ ساجد خان 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزامات پر آئی ایف ٹی ڈی اے نے ایک سال کیلئے معطل کیا تھاجس کے بعد اب وہ بگ باس کا حصہ بنے ۔بگ باس سیزن 16 کی پہلی قسط یکم اگست کو نشر ہوئی تھی جس کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ساجد خان پر بھی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔