حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کرگئیں

خاورکیانی  لڑکیوں کے  سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک ماہر شاعرہ تھیں۔ انہوں نے کتابوں کا ایک سلسلہ اور کئی معروف گیت لکھے۔

ملک کی مایا ناز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

حدیقہ کیانی کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔انسٹاپوسٹ میں بتایا گیا  ہے کہ والدہ ،دادی اور شاعرہ  خاور کیانی 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں اہلخانہ اور دوستوں کی موجودگی میں پرسکون طور پر انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب کے دوران ایوارڈ شو: حدیقہ کا ناقدین کو تحمل سے جواب، ماہرہ کا سخت ردعمل

حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا

پوسٹ میں عوام الناس سے درخواست کی گئی  ہے کہ تکلیف کی اس گھڑی میں  ان کے  اہلخانہ کی خلوت کا احترام کیا جائے اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مرحومہ کو جاننے والے اس کے خوبصوری، وقار اور قوت کو جانتے تھے۔ وہ ایک مضبوط اور خود مختار   ماں تھیں ،بچے جن کی اولین ترجیح تھے۔

پوسٹ کے مطابق خاورکیانی  لڑکیوں کے  سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک ماہر شاعرہ تھیں۔ انہوں نے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی کتابوں کا ایک سلسلہ اور پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کے مشہور گانے بھی لکھے جن میں ’بوہے باریاں‘ اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا’  انتہائے شوق‘  اور’آس پاس ‘شامل  ہیں۔

 ہدایت کار دانش نواز،اداکارہ سنیتا مارشل،اداکار عمیر رانا،نقادآمنہ حیدرعیسانی،منیبہ مزاری،عدنان انصاری، وجاہت عاشر،اداکارہ سکینہ سموں، سیدہ طوبیٰ ، نادیہ حسین اور دیگر والدہ کے انتقال پر حدیقہ کیانی سے اظہار افسوس کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر